• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

عزیر بلوچ کو پاکستان لانے کی اجازت مل گئی

شائع February 4, 2015 اپ ڈیٹ February 5, 2015
عزیر بلوچ کو لیاری گینگ وار کا اہم کردار سمجھا جاتا ہے — فوٹو: حسین افضل/ڈان ڈاٹ کام
عزیر بلوچ کو لیاری گینگ وار کا اہم کردار سمجھا جاتا ہے — فوٹو: حسین افضل/ڈان ڈاٹ کام

کراچی: دبئی میں انٹرپول کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے لیاری گینگ وار کے اہم کردار عزیر بلوچ کو پاکستان لانے کی اجازت مل گئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی پولیس کے ایڈیشنل ائی جی غلام قادر تھیبو کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لیاری گینگ وار کے کردار عزیربلوچ کو وطن واپس لانے کیلئے پولیس پارٹی کل دبئی روانہ ہوگی۔

پولیس ٹیم کی سربراہی ایس ایس پی نوید خواجہ کررہے ہیں جبکہ پولیس ٹیم میں دیگر اعلی افسران بھی شامل کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: عذیر بلوچ کون ہے؟ ایک تعارف

ڈان نیوز کے مطابق پولیس ٹیم عزیربلوچ کے خلاف پاکستان میں درج تمام مقدمات کے ثبوت اپنے ساتھ لیکر جائے گی۔

واضح رہے کہ عزیر بلوچ کو لیاری گینگ وار کا مرکزی کردار کہا جاتا ہے اور اس پر کراچی کے علاقے لیاری کے مختلف تھانوں میں قتل، اقدام قتل اور بھتہ خوری سمیت درجنوں مقدمات درج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عزیر بلوچ دبئی میں گرفتار

ذرائع کا کہنا ہے کہ عزیر بلوچ 2013 میں حکومت کی جانب سے ٹارگٹ کلرز اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن شروع ہونے پر بیرون ملک فرار ہوئے تھے تاہم گذشتہ ماہ عزیر بلوچ کو مسقط سے بذریعہ سڑک دبئی آتے ہوئے انٹرپول نے گرفتار کر لیا تھا۔

ملک سے فرار ہونے پر پاکستانی حکومت نے عزیر بلوچ کے ریڈ وارنٹ جاری کردیئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024