• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں

شائع February 2, 2015
فائل فوٹو آن لائن
فائل فوٹو آن لائن

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) کی رابطہ کمیٹی پاکستان کے انچارج قمر منصور اور لندن کے انچارج ارشد حسین کو فارغ کردیا گیا اور مصطفیٰ عزیز آبادی کو لندن رابطہ کمیٹی کا نیا انچارج بنادیا گیا۔

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی پاکستان میں تین نئے جوائنٹ انچارج اور لندن میں ایک جوائنٹ انچارج کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے تحت پاکستان میں عامر خان، خالد مقبول صدیقی اور ڈاکٹر نصرت شوکت کو جوائنٹ انچارج بنادیا گیا۔

رابطہ کمیٹی پاکستان کے انچارج قمر منصور اور لندن کے انچارج ارشد حسین کو فارغ کردیا گیا جس کے بعد مصطفیٰ عزیز آبادی کو لندن رابطہ کمیٹی کا انچارج بنا دیا گیا۔

اس سے قبل ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے قائم کردہ اسکروٹنی کمیٹی کی تحقیقات کے بعد عبد الحسیب کو کلیئر قرار دیدیا۔

رابطہ کمیٹی نے الطاف حسین سے عبدالحسیب کو دوبارہ رابطہ کمیٹی کی ممبر شپ دینے کی گزارش کی تھی جس پر الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024