• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سلمان خان دپیکا پڈوکون کے دیوانے؟

شائع February 2, 2015
دپیکا پڈوکون اور سلمان خان — اے ایف پی فوٹو
دپیکا پڈوکون اور سلمان خان — اے ایف پی فوٹو

بولی وڈ حسینہ دپیکا پڈوکون کے چاہنے والوں کی تعداد تو لاکھوں کروڑوں میں ہوسکتی ہے مگر یہ کس نے سوچا تھا کہ ان میں دبنگ خان سلمان اور ڈائریکٹر کرن جوہر جیسے معروف شخصیات کا نام بھی شامل ہوسکتا ہے۔

ایسا دلچسپ نظارہ گزشتہ دنوں ہونے والے فلم فیئر ایوارڈ کی تقریب کے دوران نظر آیا جس میں سلمان خان دپیکا کے خوبصورت سفید گاﺅن کو چباتے نظر آئے۔

سلمان خان دراصل اپنی فلم ' کک' کے گانے ' جمعے کی رات' پر پرفارم کررہے تھے جس کے دوران ان کے ہمراہ کرن جوہر، کپل شرما اور سدھارتھ ملہوترہ نے دپیکا کے گاﺅن کو منہ میں لے کر چلنے کی کوشش کی۔

بشکریہ این ڈی ٹی وی
بشکریہ این ڈی ٹی وی

دپیکا کو تقریب کے میزبان کرن جوہر اور کپل شرما نے اسٹیج پر مدعو کیا تھا جو سفید لباس میں بہت پرکشش نظر آرہی تھیں۔

جس کے بعد سلمان خان اور سدھارتھ ملہوترہ نے بھی وہاں آکر فلم کک کے اس مشہور گانے کے اسٹیپ میں حصہ لیا۔

خیال رہے کہ فلم فیئر ایوارڈز کی تقریب 31 جنوری کو ہوئی تھی جس میں پاکستانی اداکار فواد خان نے بہترین نئے اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024