• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

آپ اپنی گاڑی کی فیول کارکردگی کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

شائع January 31, 2015
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان میں جاری پیٹرول اور سی این جی بحران کی وجہ سے فیول کو جمع کرنے سے بہتر یہ ہوگا کہ آپ اپنی گاڑی کی کارکردگی کو ایسا بنائیں کہ وہ کم فیول میں زیادہ فاصلہ طے کرسکے اور آپ کو فیول کی مد میں خرچ ہو نے والی رقم میں زیادہ سے زیادہ بچت فراہم ہوسکے۔

یہاں ہم آپ کو بتارہے ہیں کہ کس طرح اپنی گاڑی کو کم خرچ اور کم فیول پر زیادہ فاصلہ کے طے کرنے کے قابل بنا سکتا ہے۔

ٹائروں میں مطلوبہ ہوا کا پریشر

آپ کی گاڑی کا ٹائر پریشر کتنا ہونا چاہیئے اس کے بارے میں گاڑیوں کے ساتھ یہ معلومات فراہم کی جاتی ہیں اور ایسی معلومات اکثر و بیشتر ڈرائیور سیٹ کے قریب موجود دروازے پر موجود ہوتی ہیں۔ آپ اپنی گاڑی کے ٹائروں میں فراہم کی گئی معلومات کے مطابق مناسب ہوا بھر کر ٹائروں اور روڈ کے درمیان فرکشن کو کم کرسکتے ہیں جس سے آپ کم فیول میں زائد سفر طے کرسکے گئے۔

گاڑی میں صرف ضروری سامان ہی رکھیں

آپ جب بھی سفر پر نکلیں تو اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ آپ کی گاڑی میں زیادہ سامان موجود نہ ہو (ڈگی میں صرف ضروری سامان رکھا جائے) اس طرح کرنے سے آپ کی گاڑی کا انجن کم فیول استعمال کرے گا اور آپ زیادہ فاصلہ طے کرسکیں گے۔

اسی طرح سے آپ اپنی گاڑی میں فیول کی مقدار بھی کم رکھیں ورنہ وزن کے بڑھ جانے سے انجن زیادہ فیول استعمال کرے گا اور آپ کو زیادہ فیول ساتھ رکھنے کا کوئی فائدہ حاصل نہیں ہو سکے گا۔

ائرکنڈیشن کا ضرورت کے تحت استعمال

جہاں تک ممکن ہوسکے اپنی گاڑی میں صرف ضرورت اور موسم کے تحت ہی ائیر کنڈیشن کو چلایا جائے۔ اس طرح کرنے سے آپ کی گاڑی 10 فیصد تک کم فیول کا استعمال کرے گی۔

گاڑی پر موجود ہیڈریکس سے جان چھڑائیں

یہ ایک علیحدہ بات ہے کہ آپ کسی گرینڈ ریس کا حصہ بننے جارہے ہوں ورنہ اپنی گاڑی پر موجود ہیڈ ریکس (اضافی بوجھ) سے جان چھڑائیں کیونکہ اس کی وجہ سے آپ کی گاڑی کو سفر کے دوران بہت زیادہ ہوا کے دباؤ کا سامانا کرنا پڑے گا جو آپ کی گاڑی کو زیادہ طاقت لگانے پر مجبور کرے گا اور زائد طاقت کا مطلب ہے زائد فیول کا استعمال اس لئے ہیڈ ریکس کو لگانے سے پرہیز کریں اور فیول کی بچت کریں۔

آپ کا گاڑی چلانے کا انداز

آپ کی جانب سے گاڑی چلانے کا بہتر انداز بھی آپ کو فیول کی بچت فراہم کرسکتا ہے۔ ویسے تو پاکستانی گاڑیوں میں رفتار کو کنٹرول کرنے والا آلا جو کہ گاڑی کی رفتار کو ایک مقام پر قائم رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے (جس سے گاڑی ٖغیر ضروری بریک اور ٖغیر ضروی رکنے سے بچ جاتے ہیں) اس کے استعمال سے آپ کی گاڑی فیول کی بچت کرسکتی ہے۔

کومن سینس کا استعمال

رش کے اوقات میں گاڑی چلانے سے پرہیز کرنا اور حد رفتار کے مطابق چلانے سے بھی آپ کے فیول پر خرچ کی جانے والی رقم کم سے کم ہوسکتی ہے۔

قانون کے مطابق زندگی گزارنہ

دوران سفر گاڑی کو حد رفتار میں چلانا آپ کی زندگی کا محافظ اور آپ کے فیول کی بچت کرنے کا ضامن ہے۔ حد رفتار کے قانون پر عمل درآمد کرنے سے ناصرف آپ کی جان محفوظ رہ سکتی ہے بلکہ آپ غیر ضروری فیول کو جلانے سے بھی بچ جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024