• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ڈی آئی خان:3افراد کی گولیوں سے چھلنی نعشیں برآمد

شائع January 29, 2015
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

پشاور: ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ شیرو کہنہ سے تین نامعلوم افراد کی گولی سے چھلنی نعشیں برآمد پولیس نے قبضہ میں لی لیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ شیروکہنہ کے قریب سے الصبح تین نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی نعشیں پولیس نے برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کے لیے مفتی محمود اسپتال منتقل کر دی ہیں تاحال نعشوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقہ میں گذشتہ تین دنوں سے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیس اپریشن کیا جارہا ہے

جس میں اب تک 9 دہشت گرد مارے جاچکے ہیں

کلاچی میں شام سات سے صبح چھ بجے تک غیر میعنہ مدد تک کر فیو نافد ہے اور تمام تعلیمی ادارے تا حکم ثانی تحصیل بھربند کر دئیےگئے ہیں

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے

ضلع بھر کے تمام پولیس اہکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گیئں ہیں اور تمام پولیس اہلکاروں کو چوبیس گھنٹے حاضر رہنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ کے ضلع بھر کے داخلی وخارجی راستوں پر پولیس اور سیکورٹی فورسسز کی مشترکہ چیک پوسٹیں قائم کر دی گیئں ہیں اور سخت چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024