• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

سینے میں جلن پیٹ کے کینسر کی علامت ہوسکتی ہے

شائع January 28, 2015
۔—فائل فوٹو۔
۔—فائل فوٹو۔

لندن: ایک حالیہ اسٹدی میں بتایا گیا ہے کہ تین ہفتے یا اس سے زائد عرصے کے لیے سینے کی جلن پیٹ کے کینسر کی علامت ہوسکتی ہے۔

اسٹڈی کے مطابق دو میں سے صرف ایک شخص تین یا اس سے زائد عرصے تک سینے کی جلن ہونے کی شکایت لیکر ڈاکٹر سے رجوع کرے گا۔

تاہم اسٹڈی میں خبردار کیا گیا کہ اتنے عرصے تک یہ کیفیت ایسوفیگل یا پیٹ کے کینسر کی نشانی ہوسکتی جبکہ اس بیماری کی جلد تشخیص علاج میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

67 فیصد ان مریضوں میں بیماری کی تشخیص ابتدائی مراحل ہی میں ہوجاتی ہے وہ کم از کم پانچ سال تک زندہ رہتے ہیں تاہم یہ اعداد و شمار تین فیصد تک گرجاتے ہیں جن میں اس مرض کی تشخیص بعد کے مراحل میں ہوتی ہے۔

اس سلسلے میں 1046 افراد کا سروے لیا گیا جن میں سے 59 فیصد افراد کو یہ علم نہیں تھا کہ سینے کی جلن کینسر کی علامت ہوسکتی ہے تاہم 15 فیصد کا ماننا تھا کہ انہیں یقین تھا کہ سینے کی جلن کینسر کی علامت ہے۔

اس کے علاوہ خوراک کو نگلنے میں پریشانی کو بھی پیٹ کے کینسر کی علامت قرار دیا گیا۔ سرو ے میں 70 لوگوں کا کہنا تھا کہ انہیں علم نہیں تھا کہ کھانے میں دقت کینسر کی علامت ہوسکتی ہے جبکہ صرف 13 فیصد اس علامت کو جانتے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024