• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
شائع January 27, 2015

پشاور سانحے کے بعد اساتذہ کو اسلحہ چلانے کی تربیت دینے کا آغاز

خواتین اساتذہ نے تربیتی مرحلے کے دوران ایک پسٹل پکڑ رکھا ہے — اے ایف پی فوٹو
خواتین اساتذہ نے تربیتی مرحلے کے دوران ایک پسٹل پکڑ رکھا ہے — اے ایف پی فوٹو

خیبرپختونخوا میں اساتذہ کو اسلحہ چلانے کی تربیت دینے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اور انہیں گنیں کلاس روم میں لے جانے کی اجازت بھی دی جائے گی تاکہ مستقبل میں آرمی پبلک اسکول جیسے سانحے کو ہونے سے روکا جاسکے۔

خیال رہے کہ سولہ دسمبر کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر طالبان کی جانب سے کیے گئے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے دہشت گرد حملے میں 132 بچوں سمیت 150 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

وزیر تعلیم خیبرپختونخوا عاطف خان نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے بتایا " ہر استاد کے لیے اسلحہ ساتھ رکھنا لازمی نہیں ہوگا مگر ایسے افراد جو گنیں اپنے ساتھ اسکول لانا چاہتے ہیں انہیں پرمٹ فراہم کیے جائیں گے"۔

خواتین اساتذہ پسٹلز میں میگزین لوڈ کرتے ہوئے— اے ایف پی فوٹو
خواتین اساتذہ پسٹلز میں میگزین لوڈ کرتے ہوئے— اے ایف پی فوٹو

صوبائی وزیر اطلاعات مشتاق غنی نے بھی فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صوبائی حکومت تمام سرکاری تعلیمی اداروں کو پولیس گارڈز فراہم کرنے سے قاصر ہے۔

ان کا کہنا تھا " صوبے میں پولیس کی نفری 35 ہزار اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کی حفاظت کے لیے کافی نہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہم اساتذہ کو اسلحہ لے کر آنے کی اجازت دے رہے ہیں"۔

اساتذہ کو تربیتی کورس کے دوران مختلف گنوں کو چلانا سیکھایا گیا— اے ایف پی فوٹو
اساتذہ کو تربیتی کورس کے دوران مختلف گنوں کو چلانا سیکھایا گیا— اے ایف پی فوٹو

انتظامیہ نے اس حوالے سے گزشتہ ہفتے اساتذہ کو تربیت دینے کا سلسلہ شروع کیا تھا تاہم منگل سے خواتین اساتذہ کو پہلی بار تربیت دی گئی۔

پشاور کے پولیس ہیڈکوارٹرز کے ایک ٹرینر محمد لطیف نے بتایا " یہ دو روزہ کورس ہے اور ہم ان خواتین اساتذہ کو گن سنبھالنے اور اسے چلانے کی تربیت دے رہے ہیں"۔

ایک خاتون تربیتی سیشن کے دوران میگزین لوڈ کررہی ہیں — اے ایف پی فوٹو
ایک خاتون تربیتی سیشن کے دوران میگزین لوڈ کررہی ہیں — اے ایف پی فوٹو

پرائیویٹ اسکول ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر ملک خالد خان نے اساتذہ کو مسلح کرنے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا " ایسا کرنے پر بچوں کو ایک کلاس میں تعلیم دینا اس وقت کیسے ممکن ہوگا جب ایک ہاتھ میں گن اور ایک ہاتھ میں قلم ہو؟

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہمارا کام نہیں، ہماری ذمہ داری بچوں کو کتابوں کی مدد سے تعلیم دینا ہے، کلاس میں ایک استاد کے ہاتھوں میں گن سے طالبعلموں پر بہت برا اثر پڑے گا، اگر پولیس کو پولیس نفری میں کمی کا سامنا ہے تو مزید اہلکاروں کو بھرتی کیا جانا چاہئے۔

تربیتی سیشن کے دوران ایک خاتون اے کے 47 رائفل کو چلانے کی مشق کرتے ہوئے— اے ایف پی فوٹو
تربیتی سیشن کے دوران ایک خاتون اے کے 47 رائفل کو چلانے کی مشق کرتے ہوئے— اے ایف پی فوٹو

تبصرے (5) بند ہیں

altaf Jan 27, 2015 10:32pm
This is very bad issue regarding weapon trainning of lady teacher . This is unable and lazy leadership and government in kpk and pakistan's government. Very sham on pakistan government.
Saajid Jan 28, 2015 03:15am
عورت اپنی ذات میں ایک تنآور درخت کی مانند ہے جو طوفانی ہوؤں اور جھکڑوں کی زد میں آکر بھی نہایت ہمت اور حوصلے سے ثابت قدم رہتی ہے اور ہر قسم کے سرد و گرم حالات کا دلیری سے مقابلہ کرتی ہے اسی عزم و ہمت، حوصلے اور استقامت کی بنیاد پر اللہ تعالیٰ نے جنت کو اس کے قدموں تلے بچھادیا۔ عورت اگرچہ صنف نازک ہے مگر اپنی صلاحیت، ذہانت اور سمجھ بوجھ میں صنف قوی سے کسی طور پر بھی کم نہیں۔ تاریخ انسانی اس بات کی گواہ ہے کہ ملک و قوم کو جب بھی کسی مہم جوئی کا سامنا ہوا تو عورت نے مردوں کے شانہ بشانہ رہ کر ملک و قوم کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا۔ دہشتگردوں کی بربریت کے مقابلے ہم سب کو ہتھیار اٹھانا ضروری ہے ۔
Abdul Muiz Jan 28, 2015 12:37pm
Give basic military defenace training to student of high classes who protect their self and teacher. never gives ammunition to teacher because if teacher is fire suddenly or miss who is responsible for it.
[email protected] Jan 29, 2015 03:57pm
MERA KHAYAL HAI K IC WAQT PAKISTANI QAUM KO AK BAHUT MUSHKIL SURAT HAAL KA SAMNA HAI. IC MAIN SARE HE CITIZENS KO SELF DEFENCE KI TRAINING AUR RIGHT DENA CHAHEAY. AB TO NUCLEAR ATTACK SAY BACHNEY KI TERBIAT B ZRURI HAI KIYUN K INDIA OR USA NEY NUCLEAR MOHAHIDA PAKISTANI QAUM K KHILAF KISI BAREY AUR BUREY MAQSAD K LIEY KYA HAI. HER GAUN AUR SHEHR K HAR SECTOR K LIEY CIVIL RAZAKAR FORCE HONI CHAEAY TAKAH KISI B MOOZI DUSHMAN K ACHANAK ABADION PE HAMLAY KA DIFAH MOASAR AUR BARWAQT KYA JA SAKAY.
Arshad Jan 30, 2015 08:52pm
Riasat ny aakhir kaar haar maan hi lee khwateen asateza ny hi school k bacho ki hifazat k liye aslaha uthana hy to security or defence per uthny waly arbo rupe k ikhrajat ka kia faeda. Khwateen asateza ko wepon dy kr Hukumat or idaro ny ye pegham dy dia hy k qom nafsiati tor per tyyar ho jaye ye sangeen bardar or security k ahni hisar naqabl-e-etbar hain