• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
شائع January 27, 2015 اپ ڈیٹ September 4, 2017

بلڈپریشر سے بچاﺅ کے لیے 10 بہترین غذائیں

فشار خون یا بلڈ پریشر کو خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے جو آہستہ آہستہ جسم کو مختلف امراض کا شکار کرکے موت کی جانب لے جاتا ہے خاص طور پر اس کے شکار افراد میں شدید غصہ دماغ کو جانے والی شریان کے پھٹنے کا خطرہ بڑھا دیتا ہے جس سے فالج جیسا مرض لاحق ہوسکتا ہے۔

اس مرض کے شکار افراد کے لیے غذا بھی خاص ہوتی ہے خاص طور پر نمک سے گریز کیا جاتا ہے تاہم ایسی خوراک کی کمی نہیں جو منہ کا مزہ بھی برقرار رکھتی ہیں اور بلڈپریشر کو بھی قدرتی طور پر متوازن سطح پر رکھتی ہیں۔

ایک سروے کے مطابق تقریبا 52 فیصد پاکستانی آبادی ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہیں اور 42 فیصد لوگوں کو معلوم ہی نہیں کہ وہ ہائی بلڈ پریشر کے مرض میں کیوں مبتلا ہیں۔

ایسے ہی چند فوڈز کے بارے میں جاننا آپ کے لیے انتہائی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

کیلے



— اے ایف پی فوٹو
— اے ایف پی فوٹو

کیلے پوٹاشیم کے حصول کا قدرتی ذریعہ ثابت ہوتے ہیں اور اس معدنیات کی کمی جسم پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے خاص طور پر پٹھوں اور دل کی دھڑکن پر۔ کیلے نہ صرف پوٹاشیم سے بھرپور ہوتے ہیں بلکہ اس میں سوڈیم (نمکیات) کی شرح بھی کم ہوتی ہے جو اسے ہائی بلڈپریشر کے شکار افراد کے لیے ایک بہترین پھل یا غذا بناتا ہے۔

دہی



— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

دہی کیلشیئم سے بھرپور ہوتا ہے جس کی کمی ہائی بلڈپریشر کا خطرہ بڑھاسکتی ہے۔ دہی میں نمکیات کی مقدار بھی کم ہوتی ہے اور دن بھر میں تین بار کا چھ اونس استعمال فشار خون کی شرح کو معمول پر لانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور اس کا مزہ بھی ہر ایک کے دل کو بھاتا ہے۔

نمک سے پاک گرم مصالحہ



— رائٹرز فوٹو
— رائٹرز فوٹو

کسی دکان سے مکس گرم مصالحہ لینے سے گریز کیا جانا چاہئے کیونکہ مصالحوں میں نمک بھی شامل کردیا جاتا ہے اس کے مقابلے میں دارچینی اور دیگر مصالحوں کو الگ الگ لے کر انہیں خود ملائیں جو ہر کھانے کا مزہ بھی بڑھا دیتے ہیں بلکہ یہ بلڈپریشر کی شرح کو قدرتی طور پر کم سطح پر لانے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

دارچینی



— وکی میڈیا کامنز
— وکی میڈیا کامنز

دارچینی بلڈپریشر کو معمول پر لانے میں کرشماتی کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ یہ کولیسٹرول لیول کو بھی کم کرتی ہے۔ اس مصالحے کو غذا کے ساتھ ساتھ میٹھی ڈشز اور مشروبات میں بھی شامل کیا جاسکتا ہے بلکہ اپنے ہر کھانے میں اس کو شامل کرنا آپ کی صحت کے لیے بہت زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے۔

آلو



— اے ایف پی فوٹو
— اے ایف پی فوٹو

آلوﺅں میں پوٹاشیم کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اور ہم پہلے ہی بتا چکے ہیں کہ یہ معدنیاتی عنصر بلڈپریشر کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، مزید یہ کہ آلوﺅں میں نمکیات کی مقدار کم، چربی سے پاک اور فائبر کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو اسے کسی بھی وقت کھانے کے لیے مثالی بناتا ہے خاص طور پر انہیں ابال یا پکا کر کھانا زیادہ بہتر ثابت ہوتا ہے۔

مچھلی



— رائٹرز فوٹو
— رائٹرز فوٹو

مچھلی پروٹین اور وٹامن ڈی کے حصول کا بہترین ذریعہ ثابت ہوتی ہے اور یہ دونوں بلڈپریشر کی شرح کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، اس کے علاوہ مچھلی میں صحت بخش اومیگا فیٹی ایسڈز بھی شامل ہوتے ہیں جو کہ دوران خون کولیسٹرول کی شرح کو کم رکھنے کے لیے فائدہ مند عنصر ہے۔

جو کا دلیہ



— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

جو کا دلیہ بلڈ پریشر کے شکار افراد کے لیے ایک مثالی اور مزیدار انتخاب ہے، یہ غذا فائبر سے بھرپور ہوتی ہے جو کہ بلڈپریشر کو کم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے اور اس سے نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے، اسے مختلف تازہ پھلوں کے ساتھ بھی استعمال کرکے منہ کا ذائقہ دوبالا کیا جاسکتا ہے۔

لوبیا



— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

لوبیے کے بیج بھی فشار خون کے مریضجوں کے لیے بہترین انتخاب ہے، یہ بیج پروٹین، فائبر اور پوٹاشیم سے بھرپور ہوتے ہیں اور انہیں ابال کر بھی تیار کیا جاسکتا ہے، ابالنے کے بعد جب یہ نرم ہوجائیں تو انہیں دیگر سبزیوں میں ڈال کر مزیدار پکوان تیار کیے جاسکتے ہیں جو کہ طبی لحاظ سے بھی فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔

پالک



— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

پالک آئرن، فائبر، وٹامن اے اور سی سے بھرپور سبزی ہے، یہ کیلشیئم کے حصول کے لیے بھی اچھا ذریعہ ہے جو کہ بلڈپریشر کی شرح کم کرنے والی غذا کے لیے ایک اہم جز ہے۔ اس سبزی سے مختلف طریقوں سے لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے یعنی اسٹیو، سلاد یا پاستا وغیرہ کے ذریعے بھی۔

السی کے بیج



— بشکریہ ہفنگٹن پوسٹ
— بشکریہ ہفنگٹن پوسٹ

یہ بیج فلیکس سیڈ پودے سے حاصل ہوتے ہیں اور یہ بلڈپریشر کی شرح کو کم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں کیونکہ یہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہوجاتے ہیں جو کولیسٹرول لیول کو کم رکھنے کا کام کرتا ہے۔ پیسے ہوئے بیجوں کو صبح کے ناشتے میں دہی یا دلیہ وغیرہ میں شامل کرکے یہ فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں۔


نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

تبصرے (49) بند ہیں

Shakeel Jan 27, 2015 08:29pm
a very good article that not only shows ways of reducing blood pressure but also tell us about the useful ingredients found in different items.
CHAUDHRY MUHAMMAD TUFAIL Jan 27, 2015 08:30pm
THANK YOU VERY MUCH ABOUT THESE ITEMS DECLARATION TO CONTROL THE BLOOD PRESSURE. THIS IS SADQA JARIYA. JAZAK ALLAH KHAIR.
Fida Hussain Jan 27, 2015 09:03pm
السلام علیکم :- میرا سوال یہ ھے کہ جو شخص بلڈ پریشر کے مر ض میں مبتلا ھو انکے لئے یہ غذائیں استعمال کرنے سے بلڈ پریشر کا مرض ٹھیک ھو سکتا ھے۔
S M A KAZIMI Jan 27, 2015 11:38pm
Such information should be made available
S M A KAZIMI Jan 27, 2015 11:41pm
It's something very informative , itmudt be carried on by those who can research and share with the public.
adhem ali Jan 28, 2015 12:25am
very good
یمین الاسلام زبیری Jan 28, 2015 05:50am
@Fida Hussain ان چیزوں کے استعمال سے فشار خون کا مرض ٹھیک تو نہیں ہوسکتا کہ اس کی کئی وجوہات ہیں، اللبتہ ان کے استعمال سے فشار خون قابو میں ضرور رہ سکتا ہے۔ فشار خون کی وجوہات نفسیاتی اور جسمانی دونوں ہو سکتی ہیں۔ جس وقت فشار خون کی تکلیف ہو اس دم دو کیلے کھانے سے کچھ آرام آسکتا ہے۔ ایک بات یہ ہے کہ کھانے پینے کی اشیا، جو کہ دوائیں نہیں ہیں، امراض کو قابو کرنے میں، یا ان میں فرق لانے میں، ایک لمبا عرصہ لیتی ہیں۔ یعنی ہمیں چاہیے کہ ان اشیا کا مستقل استعمال رکھیں۔
M.Abdullah Jan 28, 2015 11:47am
@Fida Hussain g bilkul ho sakta hai kuhda wand karim par bhrosa hona chaye
Dr.Danish Jan 28, 2015 01:14pm
Respected ,I feel pleasure on getting precious information in Nutritional elements pertaining High Blood Pressure.Thanks
zubair Jan 28, 2015 08:28pm
Janab shoger ka mareez yai istemal ker sakta hy
قمر عباس Jan 28, 2015 10:04pm
اسلام علیکم آپ کا یہ نسخہ بہت اچہا ہے آپ کا بہت شکریہ
Rehmat Khan Jan 28, 2015 10:09pm
thanks
Rehmat Khan Jan 28, 2015 10:09pm
HANK YOU VERY MUCH ABOUT THESE ITEMS DECLARATION TO CONTROL THE BLOOD PRESSURE. THIS IS SADQA JARIYA. JAZAK ALLAH KHAIR.
طارق عزیز Jan 29, 2015 12:11am
کوئی معزذ طبیب میرے سوال کا جواب دے سکتا ہے۔۔۔؟ 1۔ مجھے کھانا کھاتے وقت چہرے پہ کبھی کبھی پسینے آتے ہیں۔ 2۔ امرود کھاتے وقت بھی چہرے پہ پسینہ آتا ہے۔ کیا یہ ہائی بلڈپریشر ہے۔۔۔؟
musharaf ali Jan 29, 2015 12:15am
wese to ALLAH kaey keh iske use se blood pessure ka marz khatam ho jaye lekin agar isko istimaal se aap medicine se bach jatey hain to yeh behtar nahen hai keh medicine ka side effect bhi aap par nahen aaye ga
Mohammad Moosa Jan 29, 2015 11:45am
insan mein agar mutwazin ghiza khane ki agar tameez a jaey tu merey khayal mein khabhi insan khurak ki ziadti ka shikar hi na hoalankih ye chezein school se students ko parhai jani chahiye jinki saminjh ek phd engeneir dr ko ni hoti jo ek bilkul ghult taleem ka nateeja hay
Shahid khan Jan 29, 2015 01:07pm
@........agreed, school levelpe ye education honi chahey shahid khan
nadeem Jan 29, 2015 02:50pm
اسلام علیکم آپ کا یہ نسخہ بہت اچہا ہے آپ کا بہت شکریہ
Jan 29, 2015 06:50pm
جزاک اللہ ۔شکریہ بہت اچھی معلومات ہیں اگر انکو پڑھ کر ان پر عمل بھی ہو تو انشاء اللہ اس مرض میں کم از کم بہتری ضرور لائی جا سکتی ہے ۔ آگر لو بلڈ پریشر سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بھی شیئر کر دیں تو میرے جیسے اور بھی اس مرض میں مبتلا افراد اس سے مستفید ہو سکتے ھیں ۔ شکریہ ۔
Anwar Rahim Jan 30, 2015 02:13am
Your information is very valuable Please also inform on use of honey and use of dry fruit and its benifits
ghulam mohy ud din Jan 30, 2015 08:27pm
good
ZAHID SIDDIQUI Jan 30, 2015 08:40pm
THANK YOU VERY MUCH ABOUT THESE ITEMS DECLARATION TO CONTROL THE BLOOD PRESSURE. THIS IS SADQA JARIYA. JAZAK ALLAH KHAIR.
ghulam mohy ud din Jan 30, 2015 08:44pm
god wil give reward to writerجزاک اللہ ۔شکریہ بہت اچھی معلومات ہیں
Muhammad Farooq Feb 03, 2015 02:55pm
Aap ka shukria itni Achhi maloomat farham karnay per. thanks
Aadil Apr 03, 2015 12:23am
Good and a very useful topic, thanks to Dawn news team for uploading all types of information.
Aadil Apr 03, 2015 12:26am
Thanks
Abdullah Apr 03, 2015 10:27am
a very good article that not only shows ways of reducing blood pressure but also tell us about the useful ingredients found in different items
Muhammad Aslam Apr 03, 2015 11:00am
please suger se bchaao ka ilage bata dain shukria
zahid Apr 03, 2015 11:02am
? or agr bp low hota ho to phir
waqas ahmed Apr 03, 2015 02:31pm
@Fida Hussain eitdal pe ajaye ga, reduse ho jaye ga.
Salman Abdullah Apr 03, 2015 11:16pm
That was really helpful.Thanks for the post.
Anjum Qamar Apr 03, 2015 11:20pm
Ma shaa Allah bohat khbsurat tareeqey sy Maalomat fraham ki gai hain Jazak Allah
rashid sadiq Apr 03, 2015 11:41pm
Your comment please send this article in urdu or english. Its present language is unreadable.
farooq khan sulemani May 31, 2015 06:09pm
جناب ان مِن کیلا اور کچھ دوسری چیزیں شوگر کےلیے بہت نقصان دے ہیں شوگر کے مریض جن کو بلڈ پریشر ہو تو کیا استعمال کرے
My Name Is Abdul Qadeer Babur May 31, 2015 07:11pm
,I Am Homoeo Physician ,,Its realy And Natural Treatment , Its very nice Article
munir Jun 01, 2015 04:07pm
THANK YOU VERY MUCH ABOUT THESE ITEMS DECLARATION TO CONTROL THE BLOOD PRESSURE. THIS IS SADQA JARIYA. JAZAK ALLAH KHAIR
Mohammad Akram Jun 02, 2015 05:29am
شکریا
Mohammad Akram Jun 02, 2015 05:32am
انفارمیشن کا شکریا
Muhammad nazakat Jun 02, 2015 09:39am
asal ma ajkal blood pressure ki wajuhaat ma sab se bari waja tension ha .aksar dawai b khate hain parhais b khoob karte hain lakin phr b ye takleef rehti ha os ki waja tension ha.blood pressure k mareezon ko sab se pehly apni damaghi halat par ghor karna chaye k wo kis preshani ka shikar hain os preshani ko apne zehn se door karain or phr blood pressure ko check kar ke elaj or parhaiz ki traf tawaju dein.or tension door ka sab se bara zariya Namaz hai.
Muhammad nazakat Jun 02, 2015 09:46am
@Fida Hussain .سبزیاں کھانے اور نمک سے پرہیز کریں۔ تو انشا اللہ ضرور اس مرض سے نجات مل سکتی ھے۔بشرطیکہ کوئی ذہنی دبائو یا پریشانی نہ ھو۔جو لوگ اس مرض کا شکار نہیں بھی ھوتے ۔وہ وقتی طور پر کسی پریشانی مبتلا ہوتے ہیں جس کی وجہ سے یہ تکلیف ھو جاتی ہے
roshanay Jun 15, 2015 09:54am
its really really informative for us...........
Shyhaki Jul 01, 2015 06:24am
Many Thanks for such precious information. Its high time that we avoid synthecized medication and shift to such food and fruits as u have mentioned as they are the actual and true remedy!
Zahoor Jul 29, 2015 06:39am
Nice article thank u
wajid Jul 30, 2015 12:18am
SIR KOI CONSTIPATION (QABZ) KA PURE NUSKHA DAIN 4 YEARS SE HAI KUCH BHI HEALTHY KHANA KHA LOUN TOU PAIT PHOOL JATA HAI AUR ISS QABZ NE MERA BOHAT NUKSAAN KIYA HAI BARY NUSKAY AAZMAY HAIN KUCH NAHI HUA BARAY HAKEEMON KE PASS GAYA HOUN MERA ILAAJ KISI SE NAHI HUA AUR HAZMA BHI THEEK NAHI AUR BHOOK KA TOU PATA HI NAHI HAI BOHAT ZIYADA PROBLEMS MAIN HOUN BHOOLNE KI AAADAT BOHAT ZIYADA HOGAE HAI AUR BAAL BHI GIRTAY HAIN AUR GASS SIR PE BOHAT CHARHTI HAI JISKI WAJA SE KUCH SAMAJH HI NAHI AATA SIR BHI DUKHTA HAI AUR JAB SIR KO DABATA HOUN TAB BHI BOHAT DARD KARTA HAI PLZZ ISKA IN SUB MARZON KA KOI ACHA NUSKA HAI TOU BATAIN KOI HALL BATAIN...????
IFTIKHAR H.USMANI Aug 06, 2015 12:41am
Do all these foods effect the sugar of a Diabatic Patient?If so kindly mention the quantity to be taken.This page is very informative,i like it.
ayesha aamir Sep 14, 2015 12:25pm
its good but some poeple said that alse is not good for eyes and its hot if we use regular
yaqub Sep 14, 2015 04:04pm
bhot hi khob ap ki malomat ko shr krnay ka shukrya.
Rana Nouman Dec 10, 2015 07:10am
Thanks for your information.
TANVEER Sep 04, 2017 11:32am
It's informative article that can help to control HBP.