• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:32pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:32pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

رینجرز کا ہندوستانیوں سے مٹھائی لینے سے انکار

شائع January 27, 2015
ہندوستان کے 66 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں پاکستان رینجرز (کالے یونیفارم میں ) جبکہ انڈین بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکار (خاکی یونیفارم میں ) موجود ہیں—۔فوٹو/ اے ایف پی

لاہور:ہندوستان کی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے پاکستان رینجرز کے اہلکاروں کو اپنے ملک کے یوم جہہوریہ کے موقع پر مٹھائی پیش کی تاہم پاکستان رینجرز نے مٹھائی لینے سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق پیرکوبی ایس ایف کی جانب سے پیش کی گئی مٹھائی لینے سے انکار اس بات کا اظہار تھا کہ پاکستان رینجرز، ہندوستانی فورسز کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر ہونے والی بلا اشتعال فائرنگ اور شیلنگ سے ناخوش ہیں۔

واضح رہے کہ پاک۔ ہندوستان سرحد پر فائرنگ اور شیلنگ کے باعث اب تک متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اور یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ پاکستانی فورسز نے ہندوستانی بارڈر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پیش کی گئی مٹھائی لینے سے انکار کیا ہو۔

کارٹون

کارٹون : 6 نومبر 2024
کارٹون : 5 نومبر 2024