• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

ایک گھر سے 200 بچے بازیاب

شائع January 24, 2015
فوٹو : بشکریہ نیشنل جغرافک ڈاٹ کام
فوٹو : بشکریہ نیشنل جغرافک ڈاٹ کام

حیدر آباد: ہندوستان کے شہر حیدرآباد میں بچوں سے جبری مشقت کا بڑا واقعہ سامنے آیا ہے۔

پولیس نے ایک گھر سے 200 بچوں کو بازیاب کروا لیا ہے۔

حکام کے مطابق حیدر آباد کے وسطی علاقے بھاوانی نگر سے ان بچوں کی بازیابی ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق بازیاب ہونے والےبچوں کی عمر 6سے 15 سال کے درمیان ہے جبکہ اُن کا تعلق ریاست اتر پردیش اور بہار سے ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بچوں سے جبری مشقت کرائی جاتی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 10 افراد کو چائلڈ لیبر کے الزام میں حراست میں لیا گیاہے۔

حکام نے یہ بھی بتایا کہ ان بچوں کو انتہائی خراب حالت میں رکھا گیا تھا۔

انڈیا ٹو ڈے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بازیاب کروائے جانے والے تمام لڑکے ہیں جبکہ پولیس دعویٰ کر رہی ہے کہ ان بچوں کے والدین کو 20لاکھ روپے تک کی ادائیگی کرکے حیدر اآباد لایا گیا ہے۔

واضح ریے کہ ہندوستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے جہاں آبادی کا 40 فیصد خط غربت سے نیچے زندگی گذار رہی ہے، جس کے باعث بچوں سے جبری مشقت بھی ایک عمومی بات ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024