• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
شائع January 23, 2015 اپ ڈیٹ August 24, 2015

وہ حسینائیں جو شادی کے لیے تیار نہیں




کہا جاتا ہے کہ شادی کے بغیر کسی انسان کی زندگی مکمل ہو ہی نہیں سکتی خاص طور پر خواتین کی جن کے لیے یہ رشتہ بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے مگر بولی وڈ میں کچھ حسینائیں ایسی بھی ہیں جو تنہا تو ہیں مگر زندگی بھر کے اس خوبصورت تعلق سے جڑنے کے لیے تیار نہیں، کیا آپ کو معلوم ہے کہ وہ کون ہیں؟

تبو



— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

دو بار نیشنل ایوارڈ جیتنے والی تبو انڈین فلموں میں اپنی بہترین اداکاری اور خاموش نجی زندگی گزارنے کے حوالے سے جانی جاتی ہیں۔ روایات سے ہٹ کر کردار ادا کرنے والی تبو نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا بھر میں جانی جاتی ہیں مگر 43 سال سے زائد عمر اور کریئر کے عروج سے گزرنے کے بعد زوال کا سفر کرنے والی یہ اداکارہ شادی کے بندھن سے بندھنے کے لیے تیار نہیں اور وہ ہمیشہ کہتی ہیں کہ وہ ابھی اس کے لیے تیار نہیں۔

سشمتا سین



اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

یہ38 سالہ اداکارہ 1994 میں مس یونیورس کا خطاب جیت کر یہ اعزاز جیتنے والی پہلی انڈین لڑکی بنی تھی اور رندیپ ہودا کے ساتھ شدید تلخی کے بعد علیحدگی کے بعد ششما سین نے پھر کبھی شادی کرنےکے بارے میں نہیں سوچا۔ اب وہ اپنی دو بیٹیوں کی پرورش میں مصروف ہیں اور یہ ثابت کردیا ہے کہ خواتین کو بطور ماں شادی کی ضرورت نہیں ہوتی۔

بپاشا باسو



— اے ایف پی فوٹو
— اے ایف پی فوٹو

جان ابراہم کے ساتھ ایک زمانے میں بپاشا کا تعلق بہت گہرا تھا مگر شادی سے پہلے ہی علیحدگی کے بعد یہ بنگالی حسینہ تنہا زندگی گزار رہی ہے اور 36 سال کی عمر کو پہنچ کر بھی وہ شادی کرنے کے لیے تیار نہیں۔ بپاشا خود کہتی ہیں کہ ابھی وہ شادی کے لیے تیار نہیں بلکہ وہ فی الحال اپنے کریئر پر ہی توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہیں۔

پریتی زنٹا



— اے ایف پی فوٹو
— اے ایف پی فوٹو

بولی وڈ اداکارہ اور آئی پی ایل میں شامل ٹیم کی مالکہ پریتی زنٹا کے چاہنے والوں کی تعداد کروڑوں میں ہے مگر وہ خود تنہا زندگی گزارنے کے خیال سے خوش ہیں۔ صنعتکار نیس واڈیا سے رومانوی تعلق ختم ہونے کے بعد پریتی زنٹا نے اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارنا شروع کی اور 40سال کی عمر میں بھی ان کے ڈمپل ہر ایک پر بجلی گر ادیتے ہیں۔

پریانکا چوپڑا



— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

یہ بہترین اداکارہ گلوکارہ بھی ہے اور سابقہ حسینہ عالم بھی رہ چکی ہے جن کا انداز دیکھنے والوں کے دلوں پر بجلیاں گرا دیتا ہے مگر 33 سالہ یہ حسینہ بھی اپنے کریئر کے سامنے شادی کے تعلق سے جڑنے کے لیے تیار نہیں اور ان کی ترجیحات کی فہرست میں اس رشتے کا دور دور تک نام و نشان نہیں۔

تبصرے (3) بند ہیں

siddique malik Jan 23, 2015 03:18pm
تبو کو شادی کر لینی چاہیے کیونکہ اس کی شادی سے اس کے کیرئیر پر کوئی فرق نہیں پڑنے والا ۔ پریتی کی شادی سے بھی کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ البتہ پریانکا اور بپاشا ابھی تک خود کو ان رکھنے کے لئے ایسا سوچ رہی ہیں کیونکہ وہ جس مقام پر کھڑی ہیں اگر وہ شادی کر لیتی ہیں تو پھر سکرین سے دوری ان کا مقدر بن جائے گا۔ لیکن یہ کہنا کہ پریانکاشادی نہیں کرنا چاہتی جھوٹ ہے کیونکہ پریانکا دو تین ٹرائیاں کر چکی ہے ۔ جس میں رنبیر کپور یعنی رشی کپور کے صاحبزادے سے شادی کی خواہش رکھنا بھی ایک واقعہ ہے ۔ البتہ یہی خواہش دیپکا پاڈیکون بھی رکھتی تھیں لیکن رشی کپور نے بیٹے کو کئریر پر توجہ دینے کے لئے کہا ہے شادی پر توجہ دینے سے منع کر دیا ہے ۔ بپاشا باسو جان ابراہم کے عشق میں ناکامی کے بعد ایسا کر رہی ہیں اس لئے یہ تو نہیں کہہ سکتے کہ یہ اس لسٹ میں شامل ہیں جو شادی کرنا نہیں چاہتیں ۔ البتہ ان میں کچھ اس لسٹ میں شامل ہیں جنہوں نے اپنی مرضی کے لوگوں سے شادی کرنا چاہی لیکن ان کو کامیابی نہ ملی ۔ جیسے ریکھا کا نام بھی ان میں شامل ہے لیکن وہ بھی بچن کی محبت میں عمر گزار بیٹھیں ۔ تبو بھی ساجد نڈیانوالہ کے کافی قریب رہنے کے بعد باز آئیں ۔ رانی مکھر جی بھی اسی چکر میں کئی چکر چلا چکی ہیں آپ نے اس کا نام شامل نہیں کیا۔ بہرحال موضوع دلچسپ ہے اور اس پر اور بھی کھل کر بات ہو سکتی ہے
Muhammad Khalid Jan 23, 2015 03:37pm
Ab kafi ho chuka Shadi kar hi Leni chahiye....
Imran Aug 26, 2015 01:50am
یار ان کو ئی بتا دو میرا انتظار نہ کریں