• KHI: Clear 17.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.5°C
  • KHI: Clear 17.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.5°C
شائع January 21, 2015

کرکٹ ورلڈ کپ 2015 کے ریکارڈ بریکر کھلاڑی


اے بی ڈی ویلئیرز نے گزشتہ دنوں 31 گیندوں پر سنچری کرکے کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل ون ڈے میں تیز ترین سنچری کا ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا، تاہم آسٹریلیا و نیوزی لینڈ میں شروع ہونے والے ایونٹ میں ریکارڈ بریکرز کھلاڑیوں کی بڑی تعداد شرکت کررہی ہے جن کی نظریں جنوبی افریقی کپتان کی اس ناقابل فراموش پرفارمنس کو دھندلانے پر مرکوز ہے۔

درحقیقت ڈی ویلیئرز دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ میں اس ریکارڈ کے ساتھ شرکت کرنے والے واحد کھلاڑی نہیں۔ یہاں آپ ایسے ہی چند بڑے ہٹرز کے بارے میں جان سکیں گے جو تیز ترین اننگز کھیل چکے ہیں اور اس ایونٹ میں بھی وہ اپنی کارکردگی سے سب کو حیران کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اے بی ڈی ویلیئرز

— اے ایف پی فوٹو
— اے ایف پی فوٹو

ون ڈے کرکٹ رینکنگ میں نمبر ون بلے باز کی حیثیت سے ڈی ویلیئرز میگا ایونٹ میں شرکت کر رہے ہیں اور اٹھارہ جنوری کو صرف 44 گیندوں پر 149 رنز کی اننگ کے ساتھ وہ باﺅلرز کے دلوں پر خوف طاری کرچکے ہیں۔ ڈی ویلیئرز 2014 میں سب سے بہترین ون ڈے بیٹنگ اوسط کے ساتھ کھیلتے رہے اور ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی ریکارڈ شکن اننگ میں انہوں نے 16 بار گیند کو ہجوم کے درمیان پھینک کر ایک روزہ میچز کی ایک اننگ میں روہت شرما کا سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ بھی برابر کیا۔

کورے اینڈرسن

— اے ایف پی فوٹو
— اے ایف پی فوٹو

ڈی ویلیئرز سے پہلے ون ڈے میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ نیوزی لینڈ کے کورے اینڈرسن کے پاس تھا جو انہوں نے جنوری 2014 میں ویسٹ انڈیز کے ہی خلاف 36 گیندوں پر بنایا تھا۔ اس اننگ میں کورے اینڈرسن نے 47 گیندوں پر ناقابل شکست 131 رنز اسکور کیے جو اب تک ان کے 21 میچز کی سب سے بہترین اننگ بھی ہے اور ان کا اسٹرائک ریٹ 131.85 ہے اور ورلڈ کپ میں یہ نوجوان کھلاڑی سب کی توجہ کا مرکز ہوگا کیونکہ اسے ہوم گراﺅنڈ کا ایڈوانٹیج بھی حاصل ہوگا۔

شاہد آفریدی

— رائٹرز فوٹو
— رائٹرز فوٹو

پاکستان کے شاہد آفریدی نے 1996 میں سری لنکا کے خلاف 37 گیندوں پر ون ڈے کی تیز ترین سنچری بنائی جو ریکارڈ ان کے پاس جنوری 2014 تک رہا جسے کورے اینڈرسن نے توڑا۔ سترہ سال تک عالمی ریکارڈ اپنے پاس رکھنے والے آفریدی اکثر و بیشتر ہی بہت تیز رفتاری سے سنچری تک کا سفر طے کرتے ہیں جیسے 2005 میں انڈیا کے خلاف 45 گیندوں اور 2008 میں بنگلہ دیش کے خلاف 53 گیندوں پر سنچریاں اس کی مثال ہیں اور وہ اپنے آخری ورلڈ کپ کو بھی اپنی کارکردگی سے یادگار بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

کیون اوبرائن

— اے ایف پی فوٹو
— اے ایف پی فوٹو

آئرلینڈ کے کیون اوبرائن کو ورلڈ کپ کی تاریخ کی سب سے تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ حاصل ہے جو انہوں نے 2011 کے عالمی ایونٹ میں انگلینڈ کے خلاف پچاس گیندوں میں بنایا۔ اس اننگ کو گزشتہ ٹورنامنٹ کی چند بہترین اننگز میں سے ایک مانا جاتا ہے اور ورلڈ کپ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری کے دوران کیون اوبرائن نے 13 چوکے اور 6 چھکے لگائے اور ایک یادگار فتح اپنی ٹیم کے نام کرکے ایک بڑا اپ سیٹ کیا۔

ویرات کوہلی

— رائٹرز فوٹو
— رائٹرز فوٹو

ویرات کوہلی کو تیز ترین سنچری کرنے والے انڈین کرکٹر کا اعزاز حاصل ہے جو انہوں نے 2013 میں آسٹریلیا کے خلاف 52 گیندوں میں اسکور کی۔ ان کا جارحانہ انداز اور تسلسل سے بہترین بیٹنگ انہیں دنیا کے چند بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک بناتی ہے اور وہ 2015 کے ایونٹ میں بیس ون ڈے سنچریوں کے ساتھ شرکت کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے اعزاز کے دفاع کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ ویرات کوہلی نے اپنے کرئیر کی سب سے بہترین اننگ 2012 میں پاکستان کے خلاف کھیلی جس میں انہوں نے 183 رنز اسکور کیے۔

جیمز فالکنر

— اے ایف پی فوٹو
— اے ایف پی فوٹو

آسٹریلیا کے جیمز فالکنر بنیادی طور پر آل راﺅنڈر ہیں جو ایک بہترین بلے باز کی شکل میں ابھرے ہیں اور انہیں آسٹریلین ٹیم کی جانب سے سب سے تیز سنچری بنانے کا ریکارڈ حاصل ہے۔ انہوں نے تھری فیگر اننگ محض 57 گیندوں پر 2013 میں انڈیا کے خلاف بنگلور کے مقام پر کھیلی تھی۔

شکیب الحسن

— اے ایف پی فوٹو
— اے ایف پی فوٹو

بنگلہ دیشی تاریخ کے سب سے کامیاب کھلاڑی شکیب الحسن کو اپنے ملک کی جانب سے سب سے تیز ترین سنچری بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔ شکیب الحسن نے 2009 میں زمبابوے کے خلاف 63 گیندوں پر اپنے ملک کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بنایا تھا جبکہ ورلڈ کپ مقابلوں میں وہ اب تک تین نصف سنچریاں اسکور کرچکے ہیں۔

کرس گیل

— رائٹرز فوٹو
— رائٹرز فوٹو

ویسٹ انڈیز کے اس جارح مزاج بلے باز کی تعریف کرنے کی ضرورت نہیں درحقیقت ون ڈے کرکٹ میں 8800 سے زائد رنز اور 158 وکٹوں کے ساتھ وہ اپنی کارکردگی سب کے سامنے ثابت کرچکے ہیں۔ ایک روزہ کرکٹ میں اکیس سنچریاں کرنے والے گیل نے اب تک دو تیز ترین سنچریاں اسکور کی ہیں جن میں سے ایک 69 اور ایک 70 گیندوں پر کی گئی۔

ڈیوڈ وارنر

— اے ایف پی فوٹو
— اے ایف پی فوٹو

آسٹریلین اوپنر ڈیوڈ وارنر کے لیے 2015 کا ورلڈ کپ کرکٹ کے اس سب سے بڑے ایونٹ میں شرکت کا پہلا موقع ہے۔ اس بلے باز نے 2014 میں گیارہ میچز کے دوران 406 رنز اسکور کیے گئے جبکہ 2015 کا آغاز وارنر نے 115 گیندوں پر 127 رنز کی شاندار اننگ کے ساتھ کیا اور عالمی ایونٹ کے لیے اپنے خطرناک ارادوں کا اظہار کردیا۔

روہت شرما

— اے ایف پی فوٹو
— اے ایف پی فوٹو

انڈیا کے بلے باز روہت شرما کے لیے 2014 شاندار ثابت ہوا جس کے دوران انہوں نے ون ڈے کی تاریخ کی سب سے بڑی اننگ کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ سری لنکا کے خلاف اس اننگ میں روہت شرما نے 173 گیندوں پر 264 رنز کی ریکارڈ بریکر اننگ کھیلی اور سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔ روہت ون ڈے کی تاریخ کا واحد کھلاڑی ہے جس نے دو ڈبل سنچریاں کر رکھی ہیں اور ورلڈ کپ میں وہ اپنی کارکردگی کو دوہرانے کا پورا ارادہ رکھتا ہے۔

تبصرے (3) بند ہیں

shafiq Jan 21, 2015 12:55pm
Ab Devilor is really a rockstar in Cricket World. We hopw this time any Pakistani player will also make a world record and win the ICC Worldcup Tophy 2015.
siddique malik Jan 21, 2015 02:07pm
world cup 2015 men sab se fauveret team Australia and south Africa shahid Afridi will do some exra for his career pakistani team dont do nothing there is problem why any captain win world cup team make always group and one man want
siddique malik Jan 21, 2015 02:19pm
meray khayal men Australia England aur south Africa es bar sab sey zyada strong nazar aa rahi hain ek tu pitch jo fast hai un ko spurt karti hai dosra indian team ka tri series men dono k khalaf har jana b es bat ka saboot hai ko humari team pakistan k ley jes k pas apnay boullor b poray nei aur koi b es qabil nei k un fast pitcho men pe khail ya khela sakta ho tu humara koi chance nei hai han ek bat hai es bar shahid afridi aur misbha kuch karny ki koshish karen gay es k bawjood k misbha ne world cup 2011 men hukomat ki mantay hoay shahid afridi ko world cup se out karwa dia aur bad men jo captain bananay ka wada mila tha wo b un se pora kar dia zardari hukamat ne leken afridi aisa nei karen gay kiyon k wo pany career ki achi yaden chorna chahen gay kiyon k wo worlk cup k bad retire honay walay hain aur dosra captain misbha b retire honay ja rahay hain es ley en dono sy achi umeed hai , umer akmal se koi umeed nei jab tak wo khud captain nei ban jatay tab tak koi match dil laga nei khelen gay bas khud ko team men in rakhnay k ley aik aad match acha khel lety hain jahan team ko zarorat hoti hai wo b hath utha letay hian phir b Allah se dua hai humari team acha perform karay ........ Ameen