• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

لاہور جیل میں اکرام الحق کو پھانسی

شائع January 17, 2015
اکرام الحق۔ — فائل فوٹو
اکرام الحق۔ — فائل فوٹو

لاہور: لاہور کی کوٹ لھکپت میں سزائے موت کے قیدی اکرام الحق کو ہفتہ کی صبح پھانسی دے دی گئی۔

اس موقع پر جیل کے اندر اور اطراف سخت سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے۔اکرام کو پھانسی دیے جانے سے پہلے اہل خانہ سے آخری ملاقات بھی کرائی گئی۔

فیصل آباد کی ایک خصوصی عدالت نے شورکوٹ میں ایک شخص نئیر عباس کو قتل کرنے پر اکرام کو 2001 میں سزائے موت سنائی تھی۔

وزیر اعظم کی جانب سے سزائے موت پر پابندی ختم کیے جانے کے بعد اکرام کو آٹھ جنوری کو پھانسی دی جانا تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ایک ماہ میں 20 قیدیوں کو پھانسی

تاہم، آخری لمحات میں اس کے اہل خانہ نے عدالتی مجسٹریٹ کو مقتول کے اہل خانہ کا معافی نامہ پیش کر دیا،جس پر پھانسی ملتوی کر دی گئی۔

بعد میں معافی نامہ کو تصدیق کیلئے دوبارہ انسداد دہشت گردی کی عدالت بھیجا گیا، جہاں مقتول کے آٹھ رشتہ داروں میں سے صرف دو بھائی اور ایک بہن ہی پیش ہو سکے۔

عدالت نے مقتول کے تمام لواحقین کے سامنے نہ آنے پر معافی نامہ مسترد کرتے ہوئے اکرام کے دوبارہ ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیے۔

اکرام کی سزائے موت پر عمل درآمد رکوانے کی آخری کوشش اس وقت ناکام ہو گئی جب جمعرات کو لاہور ہائی کورٹ ڈویژن بینچ نے ڈیتھ وارنٹ کو چیلنج کرنے سے متعلق درخواست خارج کر دی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024