• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

فرانس: میگزین پر حملہ کے روز ’پولیس کمشنر‘ کی مبینہ خودکشی

شائع January 13, 2015
فائل فوٹو : رائٹرز
فائل فوٹو : رائٹرز

پیرس: فرانس کے پولیس کمشنر نے مبینہ طور ’چارلی البیڈو‘ پر حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے ملاقات کے بعد ’خود کشی‘ کر لی تھی۔

برطانی اخبار دی اینڈیپینڈنٹ کی رپورٹ میں کمشنر کی موت کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ انہوں نے اسی شب خود کشی کی تھی جب فرانسیسی میگزین پر حملہ ہوا تھا۔

مزید پڑھیں : پیرس میں سیاسی رسالے کے دفتر پر حملہ، 12 ہلاک

یاد رہے کہ 5 روز قبل بدھ کو فرانس کے میگزین پر 2 مسلح بھائیوں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

فرانسیسی میگزین چارلی البیڈو نے نبی اکرم ﷺ کے گستاخانہ خاکے شائع کیے تھے جس پر میگزین نے اس آزادی اظہار رائے قرار دیا تھا جبکہ مسلم دنیا میں اس کا سخت رد عمل سامنے آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : پیرس حملہ کرنیوالے ایک شخص نے گرفتاری دے دی

ٹیلی ویژن فرانس-تھری نے رپورٹ کیا ہے کہ 45 سالہ کمشنر ہیلرک فریڈو نے اپنے آپ کو اسی شب (بدھ کو) اپنے آفس میں گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

ہیلرک فریڈو نے 1997 میں پولیس میں ملازمت اختیار کی تھی جبکہ وہ 2012 سے ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر کام کر رہے تھے۔

مزید تفصیلات : پیرس حملے میں ملوث بھائیوں کو ہلاک کردیا گیا

پولیس کمشنر کے ساتھ کام کرنے والے ان کے دیگر ساتھیوں کا کہنا تھا کہ وہ غیر شادی شدہ تھے، جبکہ تنہا رہنے اور کام کی زیادتی کی وجہ سے ذہنی طور پر دباؤ کا شکار تھے۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024