• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

فیڈرر کی ٹینس میں ایک ہزار فتوحات مکمل

شائع January 12, 2015
راجر فیڈرر برسبین انٹرنیشنل اپنے نام کرنے کے بعد ٹرافی اور ایک ہزار کے بورڈ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ فوٹو اے ایف پی
راجر فیڈرر برسبین انٹرنیشنل اپنے نام کرنے کے بعد ٹرافی اور ایک ہزار کے بورڈ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ فوٹو اے ایف پی

برسبین: ٹینس کی دنیا کے بے تاج بادشاہ اور عالمی نمبر دو راجر فیڈرر نے برسبین انٹرنیشنل ٹائٹل جیتنے کے ساتھ ساتھ اپنے کیریئر کی ہزار فتوحات مکمل کر لیں۔

فیڈرر نے برسبین انٹرنیشنل کے فائنل میں میلوس راؤنک کو شکست دے کر کیریئر کا 83واں ٹائٹل اپنے نام کیا اور آسٹریلین اوپن کی تیاریوں کا شاندار آغاز کیا۔

17 گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کرنے والے فیڈرر نے کینیڈا کے 24 سالہ طویل القامت کھلاڑی کے خلاف چند شاندار شاٹ کھیلے اور پیٹ ریفٹر ارینا میں ہونے والا ایونٹ کا فائنل اپنے نام کر لیا۔

انہوں نے دو گھنٹے 13 منٹ تک چلنے والا یہ میچ 6-4، 7-6 اور 6-4 سے اپنے نام کیا۔

اس جیت کے ساتھ ہی سب سے زیادہ فتوحات حاصل کرنے والے مردوں میں تیسرے نمبر پر آ ئے ہیں جہاں سب سے زیادہ ایک ہزار 253 فتوحات امریکا کے جمی کونرز نے حاصل کیں جبکہ دوسرے نمبر پر ایک ہزار 71 فتوحات اپنے نام کرنے والے ایون لینڈل موجود ہیں۔

سوئس اسٹار کو ٹورنامنٹ کیٹرافی 12 گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والے رؤئے ایمرسن نے دی جبکہ ہزار فتوحات کے حصول پر انہیں فریم میں جڑی ایک تصویر بھی تحفتاً عظیم ٹینس اسٹار روڈ لیور نے پیش کی۔

روڈ لیور ٹینس کی تاریخ کے وہ واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے سال کے چاروں گرینڈ ایک ہی سال جیتے اور یہ کارنہ دو بار انجام دیا۔

فیڈرر نے میچ کے بعد تقسیم انعامات کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ یہ بہت خاص لمحہ ہے۔

انہوں نے دونوں عظیم کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیسے ہستیوں کے سامنے ہزارویں فتح حاصل کرنا بہت تاریخی لمحہ ہے اور میں اس میچ کو کبھی نہیں بھول پاؤں گا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024