• KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

سنجے دت کی رہائی میں مزید توسیع

شائع January 10, 2015
سنجے دت — رائٹرز فوٹو
سنجے دت — رائٹرز فوٹو

بولی وڈ اداکار سنجے دت کی عارضی رہائی کی مدت میں مزید چودہ روز کی توسیع کردی گئی۔

انڈین میڈیا کے مطابق سنجے دت نے جیل سے چودہ دن کی رہائی کی مدت ختم ہونے کے بعد مزید پیرول میں دو ہفتوں کی توسیع کی درخواست دی تھی۔

پیرول کی مدت ختم ہونے پر وہ پونے کی یروڈا جیل میں حکام کو حوالے کرنے کے لیے واپس پہنچے مگر پولیس اور جیل انتظامیہ کے درمیان سنجے دت کی پیرول کی درخواست کے حوالے سے موجود کنفیوژن کے بعد وہ واپس گھر چلے گئے۔

جس کے بعد یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ سنجے دت کے پیرول کی مدت میں مزید چودہ روز کی توسیع کردی گئی ہے۔

سنجے دت گزشتہ ماہ 24 دسمبر کو یروڈا جیل سے 14 دن کی رخصت پر اپنے گھر ممبئی آئے تھے۔

سنجے دت پہلے بھی کئی موقعوں پر پیرول پر جیل سے رہا ہو کر آتے رہے ہیں اور متعدد بار وقتی رہائی میں توسیع بھی کروا چکے ہیں۔

ایک دفعہ اپنے گھٹنے کا علاج کروانے کی غرض سے اور پھر اپنی اہلیہ کی اسپتال میں تیمار داری اور بچوں کی دیکھ بھال جیسے مواقع پر ایسی سہولت حاصل کرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ سنجے دت 1993 میں ممبئی حملوں کے الزام میں جیل کاٹ رہے ہیں وہ پہلے بھی 18 ماہ کی جیل کاٹ چکے ہیں جب کہ اب 42 ماہ کی قید پونے کی یروڈا جیل میں کاٹ رہے ہیں۔

بشکریہ انڈیا ڈاٹ کام

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024