• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

مشرف حملہ کیس: مجرم خالد محمود کو پھانسی دے دی گئی

شائع January 9, 2015
پرویز مشرف پر 2003 میں راولپنڈی کے علاقے جھنڈا چیچی میں  حملہ کیا گیا— رائٹرز/فائل فوٹو
پرویز مشرف پر 2003 میں راولپنڈی کے علاقے جھنڈا چیچی میں حملہ کیا گیا— رائٹرز/فائل فوٹو

راولپنڈی : سابق فوجی صدر جنرل (یٹائرڈ) پرویز مشرف پر حملے کے ایک اور مجرم کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پھانسی دے دی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق کے سینیئر ٹیکنیشن خالد محمود کو پھانسی دی گئی ہے۔

جیل انتظامیہ کی جانب سے خالد محمود سے ان کے اہلخانہ کی آخری ملاقات بھی آج کروا دی گئی تھی جب کہ اس موقع پر جیل کے اطراف سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے۔

سابق فوجی صدر پرویز مشرف پر 2003 میں راولپنڈی کے علاقے جھنڈا چیچی میں ہونے والے پہلے حملے کے الزام میں پاکستانی فضائیہ کے تین اہلکاروں سمیت چار افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس واقعے میں کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا تھا۔

گرفتار ہونے والوں میں سینیئر ٹیکنیشن خالد محمود، نوازش علی، نیاز محمد اور ایک سویلین مشتاق احمد شامل تھے۔

نیاز محمد کو چند روز پہلے پشاور کی جیل میں پھانسی دے دی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024