• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

مشرف حملہ کیس:3 قیدیوں کی پھانسی پرعملدر آمد روک دیا گیا

شائع January 9, 2015
فائل فوٹو/ اے ایف پی—۔
فائل فوٹو/ اے ایف پی—۔

راولپنڈی : لاہور ہائی کورٹ (راولپنڈی بینچ) نے سابق صدر جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف حملہ کیس میں سزائے موت کے 3 قیدیوں کی پھانسی پر عملدر آمد روک دیا۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جج جسٹس امین قاضی نے جمعے کو سزائے موت کے 3 قیدیوں خالد محمود، نوازش علی اور مشتاق احمد کی درخواست پر سماعت کی۔

وکلاء کے دلائل کے بعد عدالت نے تینوں قیدیوں کی پھانسی روکنے کے احکامات جاری کیے۔

قبل ازیں لاہور ہائی کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف پر حملے کے مجرموں کا کیس سماعت کے لیے منظور کیا تھا ۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی ہدایت پر مقدمہ کی راولپنڈی بینچ میں سماعت کی گئی۔

راولپنڈی بینچ نے تینوں قیدیوں کی اپیل سماعت کے لیے پیر کو اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ کو معاونت کے لیے طلب کرلیا۔

درخواست سماعت کی منظوری کے بعد تینوں قیدیوں کی پھانسی کی سزا پر عملدر آمد وقتی طور پر روکا گیا ہے۔

سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف پر حملہ کے الزام میں تینوں ملزموں کو سزا ہوئی تھی اور انھیں آج بروز جمعہ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پھانسی دی جانی تھی۔

واضح رہے کہ خالد محمود فضائیہ کے سابق چیف ٹیکنیشین ہیں جبکہ نوازش بھی ایئر فورس کا سابق اہلکار ہے جبکہ تیسرا مجرم مشتاق احمد سویلین ہے۔

قیدیوں کو ملٹری کورٹ نے سزائے موت سنائی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024