• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

بجلی کا ایک اور بڑا بریک ڈاؤن ، 3 صوبے متاثر

شائع January 8, 2015
فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد ، لاہور : دھند اور اوورلوڈ ہونے کے باعث ملک بھر کو بجلی فراہم کرنے والی ٹرانسمیشن لائنیں ٹرپ ہو گئیں جس سے ملک کے اثر حصوں کو بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ سسٹم (این ٹی ڈی سی) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شدید دھند کی وجہ سے صبح 5 بجے گدو، دادو ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہوئی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان،خیبرپختونخوا اور پنجاب کےاضلاع کو بجلی کی فراہمی متاثرہوئی، ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہونے سے کراچی سمیت سندھ میں بجلی کی فراہمی متاثرہوئی،

ترجمان کا دعویٰ تھا کہ کراچی، حیدر آباد، پشاور، اسلام آباد کے لیے بجلی کی فراہمی جلد بحال کر دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ ملک میں 20 دسمبر کو بھی بجلی کا بڑا بریک ڈاون ہوا تھا

بجلی کے بریک ڈاون سے لاہور ، گجرانوالہ، راولپنڈی، اسلام آباد سمیت ملک کے متعدد علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔

این ٹی ڈی سی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ عملے نے ملتان، لاہور سمیت جنوبی پنجاب کی بجلی بحال کرنے کا کام فوری طور پر شروع کر دیا تھا۔

لاہور میں واپڈا کے گرڈ اسٹیشنز کی بندش کے ساتھ ہی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہم معطل ہو گئی۔

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر بھی تمام لائیٹس بندہو گئی تھیں۔

ذرائع کے مطابق ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہونے سے آئیسکو کے کئی گرڈ اسٹیشن بند ہوگئے۔

پنجاب سمیت سندھ اور خیبرپختونخوا کے متعدد علاقے بھی بجلی کی فراہمی سے متاثر ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرنے کی وجہ سے بجلی کا 2مرتبہ بریک ڈاون ہوا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ فرنس آئل کی فراہمی میں کمی، دھند کی شدت میں اضافہ اور ٹرانسمیشن لائنوں کی خرابی کے باعث بریک ڈاون ہو رہے ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad Khan Jan 08, 2015 10:10pm
بجلی کی ٹرانسمیشن لائن ملتان میں خراب ھوگئی ھے مگر سارا نزلہ صوابی پر گرایاجارہاھے گذشتہ 48 گھنٹوں سے صوابی میں بجلی غائب ھے عجیب نظام ھے ھمارے ملک کا خرابی کہاں اور اثر کہاں

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024