ضمیر کی آواز کے خلاف ووٹ دیا، رضا ربانی
اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آرمی ایکٹ اور 21 ویں آئینی ترمیم کے حق میں اپنے ضمیر کے خلاف ووٹ دیا۔
21ویں ترمیم کی قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت سے منظوری کے بعد سینیٹ میں بھی ان ترامیم کو منظور کر لیا گیا۔
قومی اسمبلی میں ان ترامیم کے حق میں 248 جب کہ سینیٹ میں 78 اراکین نے ووٹ دیا جب کہ ان کے خلاف کوئی بھی ووٹ نہیں دیا گیا۔
رضا ربانی کا کہنا تھا کہ ووٹ ان کی پارٹی کی امانت تھا اس لیے انہوں نے بل کے حق میں رائے دی۔
انہوں نے کہا کہ جتنا شرمندہ وہ آج ہیں، اس سے قبل شاید کبھی نہیں ہوئے جب کہ آئندہ کا لائحہ عمل وہ خود طے کریں گے۔
ایک موقع پر رضا ربانی ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔
تبصرے (5) بند ہیں