• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

انڈیا میں پہلی خواجہ سرا میئر

شائع January 6, 2015
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

نئی دہلی:انڈیا میں پہلی مرتبہ نچلی ذات دلت سے تعلق رکھنے والی ایک مخنث (transgender) الیکشن جیت کر میئر منتخب ہو گئیں۔

مدھوبائی کنار نے اتوار کو ریاست چھتیس گڑھ کے میونسپل الیکشن میں وزیر اعظم نریندر مودی کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے حریف کو 4500 سے زائد ووٹوں سے شکست دی۔

جیتنے کے بعد 35 سالہ کنار کی ایک وڈیو جاری کی گئی جس میں وہ ہاتھ باندھے اپنے حامیوں کو مبارک باد کا جواب دے رہی ہیں۔

وڈیو میں ساڑھی میں ملبوس کنار کو لوگ پھولوں کے ہار بھی پہنا رہے ہیں۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق، کنار ٹرینیوں میں ناچ گانے کے ذریعے اپنا گزر بسر کرتی تھیں لیکن برادری کی جانب سے الیکشن میں حصہ لینے کے لئے زور دینے کے بعد انہوں نے اس پیشہ کو خیر آباد کہہ دیا۔

الیکشن جیتنے کے بعد کنار نے کہا 'لوگوں نے مجھ پر اعتماد کیا ہے۔ میں اس جیت کو لوگوں کا پیار اوردعائیں سمجھتے ہوئے ان کے خواب پورے کرنے کی بھرپور کوششیں کروں گی'۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024