• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

تین اقسام کے تیل اور قدرتی فوائد

شائع January 5, 2015
۔—بشکریہ وکی میڈیا کامنس۔
۔—بشکریہ وکی میڈیا کامنس۔

2014 میں ہونے والی ایک ریسرج میں انکشاف کیا گیا کہ گریوں کے ذریعے تیار کیے گئے تیل میں متعدد فوائد موجود ہوتے ہیں۔ اسی طرح کے تین اقسام کے تیل کے ذکر مندرجہ ذیل ہے۔

بادام کا تیل

بادام کے تیل ویٹامن بی بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے جو ریڈ بلڈ سیلز بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں ویٹامن ای بھی موجود ہوتا ہے جو کہ ایک طاقت ور اینٹی اوکسیڈنٹ ہے۔

ریسرچ کے مطابق بادام کے تیل کا باقاعدگی سے استعمال کولیسٹرول کو کم کرتا ہے اور دل کے امراض میں مبتلا افراد کے لیے بھی مفید ہے۔

آپ بادام کے تیل کا استعمال اپنے سالاد کا ذائقہ بہتر بنانے کے لیے بھی کرسکتے ہیں۔ بادام کا تیل قدرتی موائسچیرائزر ہوتا ہے اور جلد پر لگانے سے رنگت میں نکھار جبکہ بالوں پر لگانے سے گرتے بالوں کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔

جائفل کا تیل

جائفل کے تیل کے بارے میں مانا جاتا ہے کہ یہ دماغ کو تیز کرتا ہے، خون کی روانی کو بہتر بناتا ہے، ہاضمے میں مدد کرتا ہے اور پتھری ختم کرنے میں بھی مددگار ہے۔

اس کے علاوہ یہ نزلے اور زکام میں بھی مفید ہے کیوں کہ اس میں فالک ایسڈ، نیاسن، ریبوفلیون، ویٹامن اے اور سی پائے جاتے ہیں۔

جائفل کے تیل کا بہترین استعمال چائے اور کافی کے ساتھ ہے۔ اس کے علاوہ اسے کیک اور پائیز بنانے میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ بیرونی استعمال سے یہ اسٹریس کو کم کرتا ہے اور جسمانی تکلیف دور کرتا ہے۔

اخروٹ کا تیل

اخروٹ کے تیل میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز اور ویٹامن بی کمپاؤنڈز موجود ہوتے ہیں جنہں اسٹریس، دل کے امراض، بلڈ پریشر، زکام جیسی بیماریوں کے علاج میں استعمال کیا جاتا ہے۔

اس تیل کا استعمال سالاد اور پاستا بنانے میں بھی کیا جاتا ہے جبکہ اسے مچھلی، چکن اور اسٹیکز پر سرو کرنے سے قبل لگایا جاتا ہے۔ یہ بال گرنے، ڈینڈرف اور جھرریوں کا قدرتی علاج بھی ہے۔


اس آرٹیکل کی مصنفہ صبا گل حسن ایک نیوٹریشنسٹ ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024