• KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

صولت مرزا کی سزائے موت پر عمل درآمد معطل

شائع January 5, 2015
— یوٹیوب ویڈیو گریب
— یوٹیوب ویڈیو گریب

کراچی : وفاقی حکومت نے متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن صولت مرزا کی سزائے موت پرر عملدرآمد روکنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق وفاق کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ کو تحریری احکامات جاری کیے گئے ہیں جن میں صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ پر عملدرآمد روکنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

صولت مرزا پر کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی جو کہ اب کراچی الیکٹرک کے نام سے جانی جاتی ہے کے منیجنگ ڈائریکٹر شاہد حامد کے قتل کا الزام ہے جب کہ صدر ممنون حسین ان کی رحم کی اپیل بھی مسترد کر چکے ہیں۔

ملک میں دہشت گردی کے مقدمات میں سزائے موت پانے والے افراد کی سزا پر عملدرآمد کا آغاز ایک طویل وقفے کے بعد وزیرِ اعظم پاکستان کی ہدایت پر حال ہی میں ہوا ہے۔

نواز شریف نے یہ ہدایات پشاور میں دہشت گردوں کے حملے میں 132 بچوں سمیت 144 افراد کی ہلاکت کے بعد جاری کی تھیں۔

تبصرے (4) بند ہیں

Nadeem Jan 06, 2015 02:35am
لگتا ہے عدالتیں بھی غیر جانبدار نہیں. انکو بھی انصاف دیں جنکے بے گناہ مارے گئے. نا کے انکو چھوڑ دیں جو کبھی ہمارے تھے ہی نہیں جنہوں امریکہ کے جنگ لڑی روس کے خلاف اور وہ بھی جہاد کے نام پر جہادی بن کر.
Khan Jan 06, 2015 11:08am
I am Pakistani and sometimes I hate Pakistan due to injustice. Hang all killers
Muhammad Anees Jan 06, 2015 01:32pm
ہمارے ملک کے حکمران جب تک پالیسیوں کا ادراک حقایق کی بنیادوں پر نہی کرینگے تب تک عوام کو فواید کا پحنچنا ناممکنات مے سے ھے۔ یہئ حال دہشگردی کے خلاف جنگ کی پالیسئ ھے، حکمران پالیسئ ایسی بنایں کا فایدہ نظر اے۔ نھی تہ صاف طور پر نظر ارھا ھے کے پاکستان کے حکمران دھشگردئ کے خلاف بنای جانےوالی پالیسی کو بھی اپنی سیاست کی بھینٹ چھڑھاتے نظر ارھے ھیں۔
Muhammad Anees Jan 06, 2015 01:33pm
Please dont hate Pakista, we need to love it. Pakistan is giving us all chances of glorification. Lets hate those who stop us getting this glory in our country. @Khan

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024