• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

سندھ: 11 اور 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پر پابندی عائد

شائع January 1, 2015
فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی سمیت سندھ کے پانچ اضلاع میں گیارہ اور بارہ ربیع الاول کو عید میلادالنبی کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ موبائل فون سروس بند کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کراچی سمیت پانچ اضلاع میں گیارہ اور بارہ ربیع الاول کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی سمیت حیدرآباد، جامشورو، خیرپور اور سکھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی جس کا اطلاق جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب رات بارہ بجے سے ہوگا۔

محکمہ داخلہ سندھ نے وفاق سے عید میلاالنبی کے موقع پر ہفتہ اور اتوار کو کراچی سمیت صوبے کے پانچ بڑے شہروں حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ اور میرپور خاص میں موبائل فون سروس معطل کرنے کی بھی سفارش کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024