• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

دوسری شادی کیلئے مناسب وقت کا انتظار ہے، عمران

شائع January 1, 2015
عمران خان —  اے ایف پی فوٹو
عمران خان — اے ایف پی فوٹو

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے اپنی دوسری شادی سے متعلق وضاحتی بیان جاری کر دیا ہے۔

عمران خان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے تمام کارکنوں کے سامنے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کیا تھا لیکن مناسب وقت کا انتظار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ پشاور کی وجہ سے قوم سوگ کی حالت میں ہے، بہتر ہو گا کہ ہم سب مناسب وقت کا انتظار کریں۔

عمران خان نے کہا کہ دوسری شادی کا معاملہ اولاد کی وجہ سے حساس ہوتا ہے۔

عمران خان نے پہلی شادی جیمز گولڈسمتھ کی بیٹی جمائما گولڈسمتھ سے کی تھی۔ تاہم 1990 کے وسط میں اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کرنے والے عمران خان کو اپنی پہلی شادی کی وجہ سے مذہبی اور اعتدال پسند لوگوں کی جانب سے تنقید کا بھی نشانہ بنایا تھا۔

عمران خان کی پہلی شادی نو سال برقرار رہنے کے بعد سال 2004 میں ٹوٹ گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024