• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عزیر بلوچ دبئی میں گرفتار

شائع December 29, 2014
— فوٹو حسین افضل/ ڈان ڈاٹ کام
— فوٹو حسین افضل/ ڈان ڈاٹ کام

دبئی : انٹر پول نے لیاری گینگ وار کے اہم ترین ملزم اور کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر جان بلوچ کو دبئی سے گرفتار کرلیا ہے۔

عزیر بلوچ 2013 میں ٹارگٹ کلرز اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن شروع ہونے پر بیرون ملک فرار ہوئے تھے۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص کی شناخت عزیر بلوچ کے نام سے ہوئی ہے اور اسے تفتیش کے لئے انٹرپول کے اہلکار اپنے ساتھ لے گئےہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عزیر بلوچ کو مسقط سے بذریعہ سڑک دبئی آتے ہوئے انٹرپول نے گرفتار کیا۔

عزیر بلوچ پر قتل، اقدام قتل، اغوا اور بھتہ خوری سمیت سنگین نوعیت کے جرائم کے مقدمات کراچی کے مختلف تھانوں میں درج ہیں۔

ملک سے فرار ہونے پر پاکستانی حکومت کی جانب سے عزیر بلوچ کے ریڈ وارنٹ جاری کئے گئے تھے۔

2002 میں عزیر بلوچ نے آزاد امیدوار کے طور پر بلدیاتی انتخابات میں حصہ بھی لیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024