• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
شائع February 28, 2021

دنیا کے 25 عجیب ترین گھر

فیصل ظفر



گھر کس کو پیارا نہیں لگتا اور اس کی ملکیت کا خواب تو ہر انسان ہی دیکھتا ہے ، یہ درحقیقت صرف چار دیواریں اور چھت نہیں ہوتا بلکہ اس میں رہنے والوں کی یادوں اور عادتوں سے بنتا ہے جو اس رہائش گاہ کو جنت یا جہنم بنا دیتے ہیں۔

مگر ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا گھر آس پاس رہنے والوں، گلی، علاقے، شہر بلکہ ملک یا دنیا بھر میں سب سے منفرد ہو۔

گنبد سے غاروں تک، ٹری ہاﺅسز سے برفانی اگلوز تک دنیا بھر میں ایسے انوکھے گھروں کی کمی نہیں جو دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیں بلکہ ہوسکتا ہے کہ ان کے منہ کھلے کے کھلے رہ جائیں۔

اور ایسے ہی سب سے عجیب ترین گھر دیکھنا آپ کی زندگی کا بھی حیرت انگیز تجربہ ثابت ہوسکتا ہے۔

ایرو پلین ہاؤس، نائیجریا

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

ہوسکتا ہے دور سے دیکھنے پر آپ دھوکا کھا جائیں اور اسے ایک طیارہ ہی سمجھ لیں مگر درحقیقت ہی ایک جہاز کی شکل کا انوکھا گھر ہے۔

اس گھر کو نائیجریا کے شہر ابوجہ کے رہائشی سید جمال نے اپنی اہلیہ لیزا کی یاد میں تعمیر کرایا جسے سفر کرنا بہت پسند تھا اور اس کے گزر جانے کے بعد افسردہ شوہر کو اس سے اچھا خراج عقیدت سمجھ نہیں آیا۔

ٹوائلٹ ہاؤس، کوریا

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

جی ہاں اس کا نام واقعی مسٹر ٹوائلٹ ہاؤس ہے جو جنوبی کوریا کے شہر سوون میں واقع ہے، ٹوائلٹ کی شکل کی یہ عارت سارا سال لوگوں کے لیے کھلی رہتی ہے اور یہاں مختلف نمائشوں اور کنسٹرٹس کا انعقاد بھی ہوتا ہے۔

لبنان

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

دھوکا نہ کھائیں یہ گھر شمالی لبنان کے علاقے Miziara میں واقع ہے جو ایئربس اے 380 کی نقل ہے۔

چیک ری پبلک

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

ایک 70 سالہ شخص نے چیک ری پبلک کے علاقے والکے ہامرے میں یہ گھر تعمیر کیا، جو اپنے اطراف میں اوپر نیچے گھوم سکتا ہے، اس گھر کی تعمیر لگ بھگ 20 سال میں مکمل ہوئی۔

ہیلی ڈوم، فرانس

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

ہیلی ڈوم نامی یہ شمسی گھر مشرقی فرانس میں اسٹروس برگ کے قریب تعمیر کیا گیا اور اسے ایک بہت بڑی تھری ڈی دھوپ گھڑی کے طور پر ڈیزائن کیا گیا۔

یہ سورج کی حرکت کے ساتھ اپنا رخ بدلتا رہتا ہے تاہم بنیادی طور پر اسے موسم گرما کے دوران گرمی سے تنگ افراد کو چھاﺅں فراہم کرنے کے لیے تعمیر کیا گیا ہے کیونکہ اس کے اندر درجہ حرارت ٹھنڈا رہتا ہے جبکہ سردیوں میں سورج کی روشنی بڑی کھڑکیوں سے گھر کے اندر رہتی ہے کیونکہ ان دنوں آسمان پر سورج کی پوزیشن کافی نیچے ہوتی ہے جس سے اندر کا ماحول گرم رہتا ہے۔

کمر پر لدا گھر، چین

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

ایسا گھر کون پسند کرے گا جو ہر وقت آپ کی کمر پر لدا رہے اور آپ جہاں جائیں اسے ساتھ لے کر جائیں مگر چین کے 38 سالہ لیو لنگ چاﺅ کو تو یہی پسند ہے۔

کچھ سال قبل لیو نے لیوزاﺅ نامی علاقے سے اپنے آبائی قصبے رونگن واپس جانے کا فیصلہ کیا جو کہ 462 میل کے فاصلے پر واقع تھا اور یہی سوچ کر اس نے بانسوں، پلاسٹک بیگ اور چادروں کی مدد سے پانچ فٹ چوڑا اور ساڑھے چھ فٹ لمبا سفری گھر تیار کرلیا جس کا وزن ساٹھ کلو کے قریب ہے اور وہ اسے کمر پر لاد کر روزانہ بارہ میل تک سفر کرتا ہے۔

مرر ہاؤس، اٹلی

فوٹو بشکریہ دی مرر ہاؤس
فوٹو بشکریہ دی مرر ہاؤس

اٹلی کے خطے بولزانو میں واقع یہ گھر اکثر اپنے آئینوں کے منفرد ڈیزائن کی وجہ سے نظروں سے 'اوجھل' ہوجاتا ہے کیونکہ یہ اپنے ارگرد کے مناظر میں گم ہوجاتا ہے۔ تاہم اس کا ڈیزائن لوگوں کو دنگ کردیتا ہے اور یہ تعطیلات پر کرائے کے لیے دستیاب بھی ہوتا ہے۔

دریا کے پتھر پر ٹکا گھر، سربیا

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

سربیا کے دریائے ڈریٹا کے عین وسط میں ایک ایسا انوکھا گھر موجود ہے جسے ایک ابھری ہوئی چٹان پر بنایا گیاہے۔ لکڑی کی مدد سے تعمیر کیا جانے والا یہ منفرد گھر 1968 میں چند نوجوانوں نے اس لیے تعمیر کیا تھا کیونکہ ان کے خیال میں یہ چٹان ایک چھوٹی پناہ گاہ کے لیے مثالی مقام ہے۔

یہ گھر نہ صرف آرٹ کا نمونہ ہے بلکہ اپنے انوکھے طرزِ تعمیر کی وجہ سے سیاحوں کی توجہ کا بھی خاص مرکزبنا رہتا ہے۔

ٹری ہاﺅس، فرانس

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

درختوں پر تو گھر بنانا زمانہ قدیم سے ہی انسانوں کا شوق رہا ہے مگر جنوبی فرانس کے علاقے لی پیان میڈوک میں واقع یہ گول ٹری ہاﺅس اپنی مثال آپ ہے۔

اور سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ کسی کی ملکیت نہیں بلکہ ایک کمپنی ماحولیاتی تعطیلات کے خواہشمند افراد کو کرائے پر رہنے کے لیے دیتی ہے تاکہ وہ قدرتی مناظر اور ماحول میں رہ کر لطف اندوز ہوسکیں۔

اسٹون ہاؤس، پرتگال

فوٹو بشکریہ فلیکر/Feliciano Guimarães
فوٹو بشکریہ فلیکر/Feliciano Guimarães

یہ ایک نجی جائیداد ہے جس کے ارگرد باڑ بھی لگی ہے، جسے دیکھ کر احساس ہوتا ہے کہ زمانہ دیم میں انسان غاروں میں کیسے رہتے ہوں گے کیونکہ یہ اسی خیال کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔ یہ تو واضح نہیں کہ اس میں کون رہتا ہے مگر ایک بات واضح ہے کہ یہ لوگوں کی بہت زیادہ توجہ کا مرکز بنتا ہے جب ہی مالکان نے پرائیویٹ پراپرٹی کا سائن لگا رکھا ہے۔

نقلی چٹانوں سے بنا گھر، چین

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

چین کے دارالحکومت بیجنگ کی ایک 26 منزلہ رہائشی عمارت کی چھت پر ایک منچلے نے ایک انوکھا گھر تعمیر کرڈالا جسے اس نے مصنوعی پتھروں سے تعمیر کیا تھا۔

کسی پرانے مقبرے کی شکل کے اس گھر کے ساتھ باغ بھی تھا تاہم اسے غیرقانونی طور پر تعمیر کیا گیا تھا لہذا اگست 2013 میں تعمیر کیے جانے کے بعد محض 15 روز میں ہی اسے گرا دیا گیا۔

ظروف میں بنا گھر، اسپین

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

وسطی اسپین کے علاقے سوکیولاموس میں جیسے ہی کوئی جاتا ہے وہاں موجود گھروں کو دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے جو کہ ایک مشروب کے لیے استعمال کیے جانے والے بہت بڑے برتنوں یا ظروف میں تعمیر کیے گئے ہیں۔

یہ گھر بلغاریہ سے آنے والے ترک افراد نے تعمیر کیے جو یہاں ہر سال چھ ہفتے کے لیے پھلوں کو چننے کے لیے آتے ہیں اور اس دوران وہ اپنی راتیں ان عجیب گھروں میں گزارتے ہیں۔

کنکریٹ کے یہ بیرل نما گھر ان ورکرز کے لیے کسی جنت سے کم نہیں۔

بلند و بالا عمارت پر بنا جنگل نما گھر، چین

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

گوانگزو کی انیس منزلہ عمارت کے ٹاپ فلور پر یہ پودوں اور درختوں میں چھپا انوکھا گھر دس سال قبل تعمیر ہوا اور وہ بھی غیرقانونی طورپر، جس کے مالک کو 2012 سے قانون نافذ کرنے والے ادارے تلاش کررہے ہیں۔

کنٹینر ہاؤس، آسٹریلیا

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں 4 شپنگ کنٹینر کی مدد سے تین بیڈرومز کا یہ گھر تیار کیا گیا جو دو منزلوں پر مشتمل ہے۔

چین کا نیل ہاؤس

رائٹرز فائل فوٹو
رائٹرز فائل فوٹو

کچھ گھر ایسے بھی ہوتے ہیں جن کو دیکھ کر سمجھ نہیں آتا کہ آخر یہ تعمیر کیسے کیے گئے، جیسے چین کا یہ نیل ہاﺅس جو کہ ترقیاتی کاموں کے دوران مالک کی جانب سے گرانے کی اجازت نہ ملنے پر انوکھے انداز سے ابھر کر سامنے آیا، تاہم یہ کہنا مشکل ہے کہ اب بھی یہ گھر موجود ہوگا یا نہیں کیونکہ یہ تصویر 2015 کی ہے۔

ریو ڈی جنیرو، برازیل

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

لکڑی کے تختے اور جال پر ٹکے ایک انتہائی چھوٹے گھر کے رہائشیوں کو وہاں تک پہنچنے کے لیے کافی مشقت کرنا پڑتی ہے کیونکہ یہ ایک عمارت کی دیوار کی سائیڈ میں لگے ہوئے ہیں۔

چٹان تراش کا بنایا گیا گھر، میکسیکو

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

میکسیکو کی شمالی ریاست کواہیلیا میں ایک شخص بنتو ہرنانڈز نے ایک بہت بڑے چٹانی پتھر کو تراش کر ایک منفرد گھر کی شکل دے دی۔

بنتو اور اس کا خاندان گزشتہ تیس برسوں سے اس 131 فٹ بڑی چٹان کو اپنی رہائش گاہ کے طور پر استعمال کررہا ہے جس کا نظارہ دیکھنے والوں کو حیران کردیتا ہے۔

کروکو ڈائیل ہاﺅس، آئیوری کوسٹ

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

ہوسکتا ہے کہ آئیوری کوسٹ جانے پر اگر آپ اس گھر کے پاس سے گزریں تو ایک جھٹکا لگے کہ اتنا بڑا مگرمچھ یہاں کیا کررہا ہے مگر یہ تو ایک آرٹسٹ موسیٰ کالاﺅ کی تخلیقی صلاحیت کا شکاہکار ہے جو انہوں نے تھیری عطا نامی شخص کے لیے ڈیزائن کیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے ڈیزائن کرنے والے موسیٰ اس کی تعمیر مکمل ہونے سے پہلے ہی اس دنیا سے چل بسے تھے جسے بعد میں عطا نے مکمل کیا۔

دنیا کا سب سے پتلا گھر، پولینڈ

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

پولینڈ کے علاقے وارسا میں دنیا کا سب سے پتلا گھر موجود ہے جو محض 36 انچ چوڑا اور 47 انچ لمبا ہے۔

درحقیقت پولینڈ میں جگہ کی کمی کے باعث ایک ہی خاندان کے کئی لوگ ایک گھر میں رہائش پزیر ہو تے ہیں اس لیے ایک فنکار ایڈگر کیرٹ نے دوعمارتوں کے درمیان بچ جانے والی جگہ کو استعمال میں لا کے اس خوبصورت اور ننھے گھر کو ڈیزائن اور تعمیر کیا۔

شارک ہاؤس، انگلینڈ

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

اس تصویر کو یہ نہ سمجھیں کہ کوئی شارک مچھلی گھر کی دیوار توڑ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کررہی ہے بلکہ فائبر گلاس سے بنی 25 فٹ لمبی شارک کا ماڈل ہے جو گھر کو کچھ عجیب بنانے کے لیے استعمال کیا گیا۔

اپنی شکل بدل لینے والا گھر، ہانگ کانگ

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

ہانگ کانگ کے آرکیٹیکٹ گیری چانگ نے اپنے لیے 330 اسکوائر فٹ کا اپارٹمنٹ تعمیر کررکھا ہے۔

مگر اسے کوئی عام گھر مت سمجھیں درحقیقت گیری اس جگہ تیس سال تک مقیم رہے اور پھر انہوں نے اسے ماحول دوست اور گنجائش کے لحاظ سے انتہائی موثر بنایا کیونکہ اس کی دیواروں کو جب مرضی یہاں وہاں منتقل کرکے اپنی مرضی کی شکل دے کر جگہ بنائی جاسکتی ہے۔

الٹا سیدھا گھر، روس

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

اگر اس گھر کو دیکھ کر آپ کو اپنی بینائی یا دماغ پر شبہ ہونے لگے تو غلط نہیں کیونکہ روس کی ریاست سائبریا کے علاقے کرانسویارسک میں تعمیر کیا گیا یہ گھر الٹا سیدھا ہے۔

یعنی اسے اس انداز میں تعمیر کیا گیا ہے کہ یہ الٹا نظر آتا ہے اور اس کے اندر جانے والوں کا تو دماغ ہی گھوم جاتا ہے کیونکہ بستر اور کرسیاں چھت پر پڑی ہوتی ہیں اور پنکھا فرش پر ، مگر یہ محض آنکھوں کا دھوکا ہوتا ہے، اس چیز نے اس گھر کو مقامی افراد سمیت بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں میں بہت مقبول بنادیا ہے۔

چٹانی بنگلہ، امریکا

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

اگر امریکی ریاست یوٹاہ میں کوئی دی راک کا نام لے تو اس کا مطلب یہاں کے ایک خاندان مورون کی ملکیت میں موجود انتہائی انوکھا گھر ہے جو ایک بھربھری چٹان کو تراش کر 35 سال پہلے تعمیر کیا گیا تھا۔

اس گھر کی تعمیر کے لیے اس چٹان میں دھماکے کرکے کمروں اور گودامز وغیرہ کو تعمیر کیا گیا اور اب یہ دیکھنے والوں کو حیران کردیتا ہے۔

آئس ہاﺅس، جرمنی

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

جرمن شہر برلن میں 2005 میں ایک بینک نے اپنے کاروبار کو فروغ دینے کے لیے ایک گھر تعمیر کیا گیا جو مکمل طور پر برف سے تیار کیا گیا۔

اس گھر کی تعمیر کے لیے ایک ہزار کے لگ بھگ برف کی سلیں استعمال کی گئیں جبکہ اس میں موجود تمام سامان اور سجاوٹ وغیرہ کو بھی برف سے ہی ممکن بنایا گیا ہے تاہم یہاں اتنی ٹھنڈک ہوتی ہے کہ بہت زیادہ دیر تک رہنا ممکن نہیں ہوتا۔

گنبد نما گھر، انڈونیشیا

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

انڈونیشیا کے تاریخی شہر یوگیا کترا میں زلزلے کے بعد بے گھر ہونے والے افراد کے لیے یہ گنبد یا مقبرے نما گھر تعمیر کیے گئے۔

یہ انوکھا ڈیزائن ایک امریکی کمپنی ڈومز کا تھا جس نے بے گھر افراد کے لیے ستر ایسے گھر تعمیر کیے جو دور سے دیکھنے پر بہت ہی عجیب نظر آتے ہیں۔

تبصرے (23) بند ہیں

AJ Dec 24, 2014 05:20am
How about the houses in Thar desert pakistan (called chounras
Farhan Rao Dec 24, 2014 09:47am
Amazing
javed ali Dec 24, 2014 11:20am
IN GILGIT BALTISTAN THERE ARE MANY SUCH BEAUTIFUL HOUSES
muhmmad parial Dec 25, 2014 11:42am
kisi ameer pakistani ko bhi aisa ghar bana chay taky pakistan ka nam bhi kisi khaty main aay
umair ali Dec 25, 2014 01:35pm
bhot allaw
Zulfiqar Ali Sajjad Dec 25, 2014 03:28pm
Interesting information
AHSAN DON Dec 25, 2014 04:05pm
YAAR APNA QUAID E AZAM KA MZAR B KISI SHAKAR SE KM NHI HE
shahid ali Dec 27, 2014 11:53pm
bohat aala takhliqha dekh kar khushi mehsus hui
mohabatimorzado Apr 17, 2015 06:50am
bohat khob
mohsin Jan 14, 2016 07:11am
great job
anu Jan 14, 2016 07:29am
I want to see in reality.... khas kr wo ulta ghr amazing
Sajjan Jan 14, 2016 12:17pm
@shahid ali
Aaqib ali Jan 14, 2016 05:56pm
NICe Home
Salman Jan 15, 2016 03:27am
Salam sanga e
Muddasir Irshad Jan 15, 2016 11:36am
Interesting
imtiaz ahmed Jan 15, 2016 11:56am
weldone information but many more hoses in pakistan kindly you search it !
adnan ali Jan 15, 2016 11:26pm
YAAR QAMAL KA GHR HEIN MERA DIL KR RHA HA M IS KO ZROOR DAKHO APNI AANKHO SA
TAHIR AZIZ Feb 12, 2016 12:56pm
out class building
ATIF IQBAL Aug 26, 2016 11:51pm
Good collection
ATIF Aug 26, 2016 11:52pm
Good collection
Abdullah Ghalib Jan 31, 2018 10:29am
pakistan is much more beautiful and art & architecture of Hunza valley is far amazing from these prescribed.Just due to our stupidness we are beyond the pages.
Khurram Jan 31, 2018 04:22pm
Very interesting!
MAHMOOD MINHAS Jan 31, 2018 07:58pm
Good sign of development of the designers.