• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:37pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:37pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm

میکال ذوالفقار بولی وڈ فلم میں

شائع December 18, 2014
رشید ناز اور میکال ذوالفقار۔
رشید ناز اور میکال ذوالفقار۔
میکال ذوالفقار، انوپم کھیر اور اکشے کمار فلم کے پوسٹر میں۔
میکال ذوالفقار، انوپم کھیر اور اکشے کمار فلم کے پوسٹر میں۔

پاکستانی اداکار میکال ذوالفقار اور رشید ناز کو بولی وڈ فلم "بے بی" میں کاسٹ کرلیا گیا جس میں اکشے کمار اور انوپم کھیر مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

رشید ناز جو ٹیلیویژن پر اپنے متاثر کن کام اور لولی وڈ فلم "خدا کے لیے" میں انتہا پسند مولانا طاہری کے کردار کی بناء پر جانے جاتے ہیں، وہ فلم "بے بی" میں بھی اس سے ملتا جلتا ہی کردار ادا کریں گے۔

وہ مولانا عبدالرحمان کا کردار نبھائیں گے جو ایک انتہا پسند گروپ کے ماسٹر مائنڈ ہوتے ہیں۔

تاہم میکال کا فلم میں کردار ابھی تک سامنے نہیں آسکا ہے اور فلم کے ٹریلر میں محض ایک جھلک نظر آئی ہے۔

یہ رشید ناز کا بولی وڈ ڈیبیو ہوگا جبکہ میکال اس سے پہلے بھی انڈیا میں تین فلمیں کرچکے ہیں جن میں گاڈ فادر، شوٹ آن سائٹ اور یو آر مائی جان شامل ہیں۔

بولی وڈ فلم "بے بی" میں اکشے کمار مار دھاڑ کے ساتھ جلوہ افروز ہو رہے ہیں، وہ چشمہ لگائے انتہائی غصے میں نظر آتے ہیں۔

اکشے کمار استنبول کے جنگل میں کہیں بھاگتے نظر آتے ہیں تو کہیں گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرانے کے بعد تباہ ہوتی ہوئی نظر آتی ہیں۔

فلم ڈر، خوف اور لڑائی سے بھرپور ہے جبکہ فلم "چشم بدور" کی ہیروئن تاپسی پنو اس فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

اس بولی وڈ فلم کی شوٹنگ کھٹمنڈو، استنبول، ابوظبہی، ممبئی او دہلی میں ہوئی اور اسے 23 جنوری 2015 کو ریلیز کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 31 اکتوبر 2024
کارٹون : 30 اکتوبر 2024