ہندوستان میں داعش پر پابندی عائد
نئی دہلی: ہندوستانی نے شام اور عراق میں سرگرم دہشت گرد تنظیم داعش کو کالعدم قرار دے کر اس پر پابندی عائد کر دی ہے۔
ہندوستانی ویب سائٹ ‘دی ہندو’ کے مطابق اس بات کا اعلان یونین کے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے منگل کو پارلیمنٹ میں سوال و جواب کے سیشن کے دوران کیا۔
ہندوستان نے یہ قدم گزشتہ دنوں بنگلور کے ایک نوجوان کی جانب سے داعش ی ٹوئت کرنے پر کیا ہے جہاں مبینہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہم نے پہلا قدم اٹھاتے ہوئے اس تنظیم پر پابندی عائد کردی ہے، میں ایوان کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم نے غیر قانونی سرگرمیوں کے ایکٹ کے تحت اس گروپ پر پابندی عائد کردی ہے۔
یونین وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ پابندی اقوام متحدہ کی جانب سے دہشت گردی کے لیے قائم قانون اور اس تحت بنائی گئی فہرست کو مدنظر رکھتے ہوئے لگائی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کے مختلف حصوں میں داعش کی بڑھتی ہوئی کاروائیوں کو دیکھتے ہوئے ہندوستانی حکومت نے فوری طور پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا۔