• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:37pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:37pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm

ماہرہ خان شاہ رخ کے مدِمقابل بولی وڈ فلم میں؟

شائع December 16, 2014
شاہ رخ خان اور ماہرہ خان — فائل فوٹو
شاہ رخ خان اور ماہرہ خان — فائل فوٹو

پاکستان سے بولی وڈ کا رخ کرنے والے اداکاراﺅں کی فہرست میں ایک نیا اضافہ سامنے آیا ہے اور وہ بھی پہلی فلم میں ہی شاہ رخ خان کے ساتھ جوڑی بنانے کے لیے ہیں تیار، اور یہ ہیں ماہرہ خان۔

جی ہاں پہلے فواد خان (خوبصورت) اور حمیمہ ملک (راجا نٹور لال) نے گزشتہ چند ماہ کے دوران بولی وڈ میں ڈیبیو کیا اور اب ماہرہ خان بھی اس کے لیے تیار ہیں۔

ماہرہ نے گزشتہ ماہ زی کے زندگی چینیل پر نشر ہونے والی اپنی سیریل "ہمسفر" کی کامیابی کے بعد ممبئی کا دورہ کیا تھا اور وہاں یہ عندیہ دیا تھا کہ وہ بولی وڈ فلموں میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اس بات کو سن کر پروڈیوسرز رتیش سدھوانی اور فرحان اختر نے پاکستان کی اس مقبول ترین ٹی وی اداکارہ کو اپنی فلم "رئیس" میں کاسٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جسے راہول ڈھولکیہ ڈائریکٹ کریں گے۔

اس فلم میں شاہ رخ خان ایک جرائم پیشہ ڈان کی شکل میں نظر آئیں گے جبکہ یہ اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ نواز الدین صدیقی پولیس افسر کے روپ میں جلوہ گر گے۔

بولی وڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ ماہرہ خان کراچی میں رہائش پذیر ہیں اور ان کے لیے بہت زیادہ سفر مشکل ثابت ہوسکتا ہے مگر اب ہندوستان ان کی پسندیدہ منزل ہوگا۔

بشکریہ ٹائمز آف انڈیا

کارٹون

کارٹون : 31 اکتوبر 2024
کارٹون : 30 اکتوبر 2024