زرداری دو کرپشن مقدمات میں بری
اسلام آباد: اسلام آباد کی ایک احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کو اے آر وائی گولڈ اور ارسس ٹریکٹر ریفرنسز میں بری کر دیا۔
جمعہ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے زرداری کی اے آر وائی گولڈ اور ارسس ٹریکٹر ریفرنسز میں بریت کی درخواست کی سماعت کی۔
سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات بنائے گئے۔
ان کرپشن ریفرنسز کے مرکزی ملزمان پہلے ہی بری ہو چکے ہیں جبکہ صدارتی استثنیٰ کے باعث زرداری کا ٹرائل پہلے نہیں ہو سکا۔
نائیک نے عدالت سے زرداری کی بریت کی درخواست منظور کرنے کی استدعا کی۔
اس موقع پر قومی احتساب بیورو (نیب) کے پراسیکیوٹر چوہدری ریاض نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ زرداری کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں جو عدالت کو پیش کر دیے گئے۔
دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے زرداری کی اے آر وائی گولڈ اور ارسس ٹریکٹر ریفرنسز میں بریت کی درخواست منظور کر لی۔
سابق صدر کے خلاف ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنسز کی سماعت سترہ دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
تبصرے (1) بند ہیں