• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

عوامی تحریک کا فیصل آباد احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

شائع December 8, 2014
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری، رحیق عباسی اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ—۔فوٹو/ رائٹرز
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری، رحیق عباسی اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ—۔فوٹو/ رائٹرز

پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے فیصل آباد احتجاج میں شامل ہونے سےانکار کر دیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے رہنما رحیق عباسی کا کہنا تھا کہ عوامی تحریک پلان سی کے تحت فیصل آباد کے احتجاج میں بطور جماعت شرکت نہیں کرے گی، تاہم تحریک انصاف کی حمایت جاری رکھے گی۔

واضح رہے کہ عام انتخابات 2013 میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے والے عمران خان نے پیر کو اپنے پلان سی کے پہلے مرحلے کے طور پر فیصل آباد بند کرانے کا اعلان کیا ہے جبکہ اس کے بعد کراچی اور لاہور کے ساتھ ساتھ پورے ملک کو بند کرانا بھی ان کے پلان کا حصہ ہے۔

رحیق عباسی کا کہنا تھا کہ عوامی تحریک آئندہ عام انتخابات میں تبدیلی کا نعرہ لگانے والی جماعتوں کے ساتھ مل کر حصہ لے گی۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد کی شٹرڈاؤن کی کال پر تحریک انصاف نےانہیں اعتماد میں نہیں لیا۔

انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پاکستان کے عوام کی سوچ میں انقلاب برپا کردیا ہے۔

حکومت سے کسی بھی قسم کی ڈیل کی تردید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ چند روز میں آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

دوسری جانب عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پورکا کہنا تھا کہ ابھی مذاکرات حتمی نتیجہ پر نہیں پہنچے، تاہم تحریک انصاف کی جدوجہد طویل ہے اوراس میں کسی بھی وقت شامل ہونے کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔

ایک جانب پی ٹی آئی کے اسلام آباد دھرنے کی ساتھی عوامی تحریک نے فیصل آباد احتجاج میں شرکت سے معزرت کرلی ہے، وہیں دوسری جانب مسلم لیگ (ق)، پاکستان سنی تحریک اور سنی اتحاد کونسل نے آج فیصل آباد میں ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے شانہ بشانہ چلنے کا یقین دلایا ہے۔


مزید پڑھیں: ق لیگ سمیت 3 جماعتیں تحریک انصاف کے احتجاج میں شامل


جبکہ جماعت اسلامی نے فیصل آباد میں احتجاج کے دوران ممکنہ تصادم پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے فریقین کو مذاکرات کی میز پر آنے کا مشورہ دیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ تصادم کی صورت میں حالات قابو سے باہر ہوئے تو تیسری قوت اس کا فائدہ اُٹھا سکتی ہے۔

تبصرے (2) بند ہیں

zonish Dec 08, 2014 10:57am
lotay protest to awaam k liay tha
راضیہ سید Dec 08, 2014 12:56pm
تن کر کھٹرا رہا تو وہ آکر اکھڑ گیا واقف نہ تھا جو پیڑ ہوا کے مزاج سے یہ مصرعہ عوامی تھریک اور پاکستان تحریک انصاف دونوں پر آج کل صادق آتا ہے ،کیونکہ دونوں ہی اپنی اپنی ضد پر اڑے ہوئے ہیں ، اور کسی صورت بھی اپنے مطالبات سے ایک انچ بھی دور ہٹنے کو تیار نہیں ، ظاہر ہے اس سے کسی کو تو کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن انکا اپنا سیاسی مستقبل خطرے میں ضرور آگیا ہے ایک اور بات جو میں اس دن سوچ رہی تھی وہ یہ ایک ٹاک شو میںایک سابق جنرل نے یہ کہا کہ ؓطاہر القادری نے اس لئے اپنے دھرنے کا اختتام کیا کہ انھیں انکے جان نثاروں نے یہ بتایا کہ جناب پی ٹی آئی آپ جیسی قربانیاں نہیں دے رہی ، بندے آپ کے مر رہے ہیں ، آپ کے لوگ سارا دن دھرنے پر ہوتے ہیں اور پٰی ٹی آئی والے رسمی سا شرکت کرتے ہیں ، تو جناب آپ عقل کو ہاتھ ماریں اور دھرنا دھرنا ختم کریں ، ویسے جنرل صاحب کی بات میں وزن تو تھا ، یہ تو سبھی نے اب دیکھ لیا ہے کہ واقعی عوامی تحریک کے قائدین زیادہ تھے اور ان کے اراکین بھی بھرپور شرکت کرتے تھے ، جبکہ پی ٹی آئی والوں نے موسیقی پر کافی توجہ دیئے رکھی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024