• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

دنیا کے سب سے منفرد جڑواں بچے

شائع December 5, 2014
فوٹو بشکریہ : Hamby Family/facebook
فوٹو بشکریہ : Hamby Family/facebook

نیویارک : ایک جان دو قالب کا محاورہ تو آپ نے سنا ہی ہوگا اکثر یہ پریمی جوڑوں کے لیے استعمال ہوتا ہے مگر ان جڑواں بھائیوں کے لیے تو یہ حقیقی شکل اختیار کرگیا ہے۔

یہ اٹلانٹا میں پیدا ہونے والے نومولود جڑواں بھائی جو ایک جسم اور دل کے ساتھ پیدا ہوئے ہیں مگر ان کے دھڑ اور سر الگ ہیں۔

آسا اور ایلی ہیمبی نامی یہ جڑواں بچے اس لحاظ سے بھی منفرد ہے کہ اس طرح کے ایک جان دو قالب بچوں کی پیدائش کا امکان ہر 10 لاکھ بچوں کی پیدائش میں سے ایک ہی ہوتا ہے۔

ان بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کا وزن 9 پونڈز ہے اور دونوں کی حالت بالکل ٹھیک ہے جنھیں احتیاطی طور پر آبزرویشن میں رکھا گیا ہے۔

ان دونوں کے 2 سر ہیں مگر وہ ایک ہی جسم ، بازو اور ٹانگیں شیئر کررہے ہیں مگر ان کے پھیپھڑے 3 ہیں اور ان کو الگ کرنے کا سوچا بھی نہیں جاسکتا کیونکہ ان کا دل اور خون کا نظام ایک ہے۔

ان بچوں کی پیدائش قبل از وقت آپریشن کے ذریعے ہوئی تاہم ماں و بچے کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔

دلچسپ بات یہ ان کے والدین کو اس سے پہلے کہا گیا تھا کہ وہ دوبارہ ماں باپ نہیں بن سکتے تاہم قدرت کے کرشمے نے ڈاکٹرز کو ششدر کرکے رکھ دیا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024