• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

منوج باجپائی ہم جنس پرست پروفیسر کے کردار میں

شائع December 5, 2014
منوج باجپائی۔ — فائل فوٹو
منوج باجپائی۔ — فائل فوٹو

بولی وڈ اداکار منوج باجپائی نے تمام افواہوں کا دم توڑتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ وہ اپنی اگلی فلم میں ایک ہم جنس پرست پروفیسر کا کردار ادا کریں گے۔

انڈین ایکسپریس کی ایک خبر کے مطابق، منوج نے بتایا کہ ان کا کردار ساٹھ سالہ ایک ہم جنس پرست پروفیسر کا ہے۔

'ہم جنوری میں شوٹنگ کا آغاز کریں گے اور اس حوالے سے تیاریاں شروع ہو چکی ہیں'۔

فلم کے ہدایت کار ہنسل مہتا ہیں جنہوں نے انسانی حقوق کے کارکن اور قتل ہونے والے وکیل شاہد اعظمی پر فلم 'شاہد' بنا کر شہرت حاصل کی۔

ہنسل نئی فلم علی گڑھ یونیورسٹی کے ایک پروفیسر سری نواس سیراس سے متاثر ہو کر بنا رہے ہیں، جن کی ریٹائرمنٹ سے کچھ دن قبل ایک متنازعہ سیکس وڈیو منظر عام ہوئی تھی۔

ویڈیو کے سامنے آنے پر یونیورسٹی نے پروفیسر نواسن کو جبری طور پر نکال دیا تھا۔ واقعہ کے کچھ عرصہ بعد ان کی پراسرار موت واقع ہو گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024