• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

منی لانڈرنگ کیس:الطاف حسین کی ضمانت میں توسیع

شائع December 3, 2014
قائد متحدہ قومی موومنٹ الطاف حسین ۔ ۔ ۔  فوٹو: ایم کیو ایم (او آر جی)۔
قائد متحدہ قومی موومنٹ الطاف حسین ۔ ۔ ۔ فوٹو: ایم کیو ایم (او آر جی)۔

لندن: برطانیہ کی میٹرو پولیٹن پولیس نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے قائد الطاف حسین کی ضمانت میں 14اپریل 2015 تک توسیع کردی ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس جون میں الطاف حسین کو برطانیہ میں ایک روز کے لیے پولیس نے حراست میں لیا تھا اور ان کے گھر پر چھاپہ مار کر تلاشی لی تھی۔


مزید پڑھیں : لندن:الطاف حسین ہسپتال سے پولیس اسٹیشن منتقل


الطاف حسین کی لندن میں گرفتاری پر ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی میں احتجاج کیا گیا تھا اور شہر بند ہو گیا تھا۔

میٹرو پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد الطاف حسین کو ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔


مزید پڑھیں : الطاف حسین ضمانت پر رہا ، دھرنے کے شرکاء سے خطاب


لندن پولیس نے ضمانت میں توسیع سے متعلق الطاف حسین کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔

ضمانت میں توسیع ہونے پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ ضمانت میں توسیع برطانوی عدالتی نظام کا معمول ہے اور توقع ہے کہ اس عمل سے حکام کو جلد از جلد حتمی نتیجے پر پہنچنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ اس حوالے سے ثابت قدمی کا مظاہرہ جاری رکھیں اور حق کی سر بلندی کے لیے دعاگو رہیں ۔

دوسری جانب ڈان نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ الطاف حسین کی ضمانت میں توسیع پر ایم کیو ایم نے جشن منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024