• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

تمباکو نوشی چھوڑنے کے 12مددگار طریقے

ایک بار ایسا کرنے کی کوشش کریں اور پھر دیکھیں صحت پر کس حد تک ڈرامائی انداز میں بہتری آتی ہے۔
شائع June 1, 2016 اپ ڈیٹ January 31, 2020


آکسفورڈ یونیورسٹی نے 2014 کے لیے 'ویپ' کو ورڈ آف دی ایئر قرار دیا جو ای سگریٹ سے متعلق ایک ورڈ ہے مگر تمباکو نوشی کے بارے میں کیا خیال ہے جو کینسر، فالج اور امراض قلب کا سبب ہوتی ہے اور اس لت سے پیچھا چھڑانا مضبوط ترین قوت ارادی کے مالک افراد کے بھی بس کی بات نہیں ہوتی۔

ایک بار ایسا کرنے کی کوشش کریں اور پھر دیکھیں صحت پر کس حد تک ڈرامائی انداز میں بہتری آتی ہے درحقیقت بغیر سگریٹ کے اولین چوبیس گھنٹے ہی سے دل کے دورے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

تو پھر کیا آپ اس عادت سے چھٹکارا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں تو یہ چند مفید نکات اس حوالے سے بہت مددگار ثابت ہوں گے۔

مراقبہ

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

ایک تحقیق کے مطابق مراقبے کی مشق سے تمباکو نوشی کے عادی افراد کے لیے اس لت سے چھٹکارا پانا آسان ہوجاتا ہے چاہے آپ اسے چھوڑنے کی کوشش نہ بھی کر رہے ہو۔

پیر کے روز چھوڑنے کا عزم

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

گزشتہ سال یعنی 2013 کی ایک گوگل سرچ تحقیق کے مطابق جو افراد کاروباری ہفتے کے آغاز پر سگریٹ نوشی سے گریز کی کوشش شروع کرتے ہیں ان کی کامیابی کا کافی زیادہ امکان ہوتا ہے۔

جم جانے کی عادت

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

نکوٹین کی طلب میں اس وقت کمی آجاتی ہے جب ورزش کی جا رہی ہوتی ہے کیونکہ جسمانی مشقت کے دوران دماغ سیروٹینین اور ڈوپامائن جیسے کیمیکل خارج کرتا ہے جو خوشی اور راحت کے احساس کو بڑھاتے ہیں۔

تمباکو نوشی کو بُو محسوس کرنے کی کوشش

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

سگریٹ کی کشش اس وقت دم توڑ جاتی ہے جب ہمارا دماغ اس کا تعلق بدبو سے جوڑ دیتا ہے، ایک حالیہ تحقیق کے مطابق دماغ کے رویے میں یہ تبدیلی اس وقت آتی ہے جب ہم سو رہے ہوتے ہیں۔

آرام کی تکنیک کو آزمانا

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

بیشتر سگریٹ نوش اسے تناؤ میں کمی کے لیے استعمال کرتے ہیں تاہم ایک امریکی تحقیق کے مطابق دیگر آرام دہ سرگرمیاں بھی یہی اثرات مرتب کرتی ہیں، یوگا یا آرام کی مشق ذہن کو تناؤ اور پریشانیوں کو دور رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

سبزیوں و پھلوں کا استعمال

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

بفیلو یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق پھلوں اور سبزیوں کا استعمال تمباکو نوش افراد کو سگریٹ سے پاک طرز زندگی بسر کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

وزن اٹھانا

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

طبی سائنس کے مطابق جو لوگ بارہ ہفتے تک ویٹ لفٹنگ کے پروگرام کا حصہ بنتے ہیں ان کے تمباکو نوشی چھوڑنے کے امکانات دوگنا زیادہ ہوتے ہیں خاص طور پر ان افراد کے مقابلے میں جو ڈمبلز سے دور بھاگتے ہیں۔

پالتو جانوروں کا خیال

فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز
فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز

کئی بار جب آپ سگریٹ خریدنے باہر نکلیں تو اپنے کسی پالتو جانور کو بھی ساتھ لے لیں، ایک محقق کے مطابق تمباکو نوشی سے آپ اپنے ان بے زبان ساتھیوں کی زندگیوں کو بھی خطرے کا شکار بنا دیتے ہیں اور ان سے محبت کرنے والے ان کا خیال رکھتے ہوئے تمباکو نوشی ترک کرنے کے عزم پر عملدرآمد کرنے میں بھی کامیاب رہتے ہیں۔

مشاورت کو آزمانا

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

گروپ یا انفرادی بلکہ فون پر بھی مشاورت سے سگریٹ چھوڑنے کا امکان گیارہ فیصد تک بڑھایا جاسکتا ہے، یہ بات امریکی محکمۂ صحت نے 2008 میں اپنی ہدایات میں بتائی تھی۔

نئے مشغلے کو اپنانا

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

پُرجوش سرگرمیوں کا حصہ بننا بھی دماغ کے ریورڈ یا انعام کا لالچ کرنے والے حصے کے لیے اسی طرح سکون کا باعث بنتا ہے جیسے نکوٹین، ایک تحقیق کے مطابق کسی نئے مشغلے کو اپنانے سے سگریٹ کی خواہش میں کمی آتی ہے۔

سگریٹ ترک کرنے کی وجہ تحریر کرنا

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

امریکی محکمۂ صحت کے مطابق اس لت سے چھڑانے کی سوچ جلد دم توڑ جاتی ہے لہذا اس کے لیے مختلف اقدامات کرنا پڑتے ہیں، خاص طور پر تحریر جیسے یہ لکھنا کہ یہ اپنی صحت کے لیے ہے؟ خاندان کے لیے؟ کیونکہ وہ بہت مہنگی ہے؟ جو بھی آپ کا مقصد ہو اسے تحریر کردیں کیونکہ یہ ہمیں اپنے عزم کو یاد رکھنے میں زیادہ مددگار ثابت ہوتا ہے۔

سگریٹ کے بارے میں سوچنے سے مکمل گریز نہ کرنا

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

اپنے ذہن میں سگریٹ کا خیال نہ لانا ہوسکتا ہے درست لگتا ہو مگر ایسا زیادہ طویل عرصے تک نہیں ہوسکتا، ایک تحقیق کے مطابق اپنے ذہن سے سگریٹ کو مکمل طور پر نکال دینا ان کے اندر اس لت کی خواہش کو کچھ عرصے بعد بہت شدت سے جگانے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔