• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

افراط زر کی شرح دس سال کی کم ترین سطح پر

شائع December 1, 2014 اپ ڈیٹ December 2, 2014
کراچی کی ایمپریس مارکیٹ کا ایک منظر—ڈان فائل فوٹو۔
کراچی کی ایمپریس مارکیٹ کا ایک منظر—ڈان فائل فوٹو۔

اسلام آباد: نومبر میں پاکستان کی سالانہ افراط زر کی شرح 3.96 فیصد پر آگئی جو کہ اکتوبر میں 5.82 فیصد تھی۔

محکمہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ماہ نومبر میں مہنگائی کی شرح میں مزید کمی ہوئی ہے اور نومبر میں مہنگائی کی اوسط شرح تین اعشاریہ نو چھ فیصد رہی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق دس سال کے بعد ملک میں مہنگائی کی شرح چار فیصد سے نیچے آئی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور مقامی سطح پر پیٹرول کی قیمت میں کمی ماہ دسمبر میں مہنگائی کی شرح کو مزید کم کرسکتی ہے

محکمہ شماریات کے ڈپٹی ڈائریکٹر زمان شوکت کے مطابق یہ شرح نیچے آنے کی وجہ پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہے جس کے باعث ٹرانسپورٹ اور اشیاء استعمال کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہوئے۔

تبصرے (1) بند ہیں

ahmed Dec 01, 2014 11:29pm
افراط زر

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024