• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بگ باس 'سیون' کی فاتح گوہر خان کو تھپڑ

شائع December 1, 2014
گوہر خان — اے ایف پی فوٹو
گوہر خان — اے ایف پی فوٹو

ماڈل و خاتون اداکار گوہر خان کو ایک شو کے دوران حاضرین میں سے ایک شخص نے اٹھ کر تھپڑ رسید کر دیا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گوہر اتوار کی رات فلم سٹی میں اپنے شو کی شوٹنگ کر رہی تھیں۔

حملہ کرنے والے عقیل ملک کا کہنا تھا کہ ایک مسلم خاتون ہوتے ہوئے گوہر کو مختصر کپڑے پہننے نہیں چاہئیے۔

شو کے دوران عقیل نے گوہر خان کے ساتھ بدتمیزی بھی کی لیکن سیکورٹی گارڈ نے اس پر قابو پانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔

24 سالہ عقیل کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق حاضرین میں سے ایک شخص اٹھا اور شو کی میزبان گوہر خان کو تھیڑ مارا، اس دوران گوہر نے چلانا شروع کردیا اور پولیس کو مدد کے لیے طلب کیا۔

بگ باس سیزن سیون کی فاتح گوہر خان — اے ایف پی فوٹو
بگ باس سیزن سیون کی فاتح گوہر خان — اے ایف پی فوٹو

یاد رہے کہ گوہر خان نے دسمبر 2013 میں ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کا ساتواں سیزن جیتا تھا۔

یہ شو ہندوستان میں کافی مقبول ہے اور سلمان خان مسلسل کئی سالوں سے اس شو کی میزبانی کر رہے ہیں۔

گوہر اداکارہ نگار خان کی بہن ہیں اور انھوں نے 2003 میں فلاپ فلم ’مس انڈیا: دا مسٹری‘ میں بھی کام کیا تھا۔

گوہر خان ماڈل ہیں اور کئی آئٹم گانوں کے سبب انھوں نے اپنی پہچان قائم کی ہے۔

بشکریہ ٹائمز آف انڈیا

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024