• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

اسٹار وارز سیریز ایک بار پھر تہلکہ مچانے کو تیار

شائع November 29, 2014

ہولی وڈ کی اسٹار وارز نامی فلم سیریز ایک بار پھر سینما گھروں میں تہلکا مچانے کو تیار ہے۔

فلم کے نئے حصے "دی فورس اویکنز" کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جوا سٹار وارز سیریز کی ساتویں فلم ہے۔

اس فلم میں "اسٹار وارز: چھٹی سیریز، ریٹرن آف دی جیڈائی" کے واقعات کے بعد سے کہانی کا آغاز کیا جائے گا۔

دیوہیکل اُڑن طشتریاں، عجیب و غریب دیوقامت روبوٹس اور انوکھے ڈیزائن کے جہاز، ان عجیب و غریب چیزوں کو دیکھنا یقیناً دلچسپی کا باعث ہوگا۔

اس فلم میں نئے اداکار ڈیزی رڈلی اور جان بوئیگا پرانے اداکاروں مارک ہیمل، ہیریسن فورڈ اور کیری فشر کے ساتھ کام کریں گے۔

اس فلم کی عکس بندی لندن سے کچھ فاصلے پر پائن وڈ اسٹوڈیوز میں کی گئی ہے۔

"دی فورس اویکنز" کے ہدایت کار جے جے ایبریمز ہیں اور یہ فلم 18 دسمبر 2015 کو ریلیز کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024