• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاکستانی کیوئسٹ آئی بی ایس ایف اسنوکر فائنل میں

شائع November 28, 2014
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

بینگلورو: پاکستان کےسابق عالمی چیمپئن محمد سجاد انڈیا میں جاری ورلڈ امیچور اسنوکرچیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

بینگلورو میں جاری چیمپئن شپ کے مینز ایونٹ میں سجاد کی فتوحات کا سفرجاری ہے۔

انہوں نے جمعہ کے روز سیمی فائنل میں چین کےژاؤ زینگ ٹون کو بیسٹ آف تھرٹین فریمز کےمقابلےمیں سات -تین سے شکست دی۔

پاکستانی کیوئیسٹ نے مقابلے کےآغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیااور اپنے سے کہیں تجربہ کار ژاؤ کا ڈٹ کرمقابلہ کیا۔

فائنل میں ان کامقابلہ ایک اور چینی حریف ین بینگ ٹاؤ سے ہوگا۔

ین ٹاؤ نےدوسرے سیمی فائنل میں تھائی حریف کو پانچ کےمقابلے میں سات فریمز سے شکست دی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024