• KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm
  • KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm

حکومت کاحق الیکشن جیتنےوالی جماعت کاہے، امریکی سفیر

شائع November 18, 2014
امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی۔۔۔ فوٹو: اے پی پی
امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی۔۔۔ فوٹو: اے پی پی

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے حالیہ سیاسی بحران میں جمہوری طرز عمل کا مظاہرہ کیا

مئی 2011 میں ایبٹ آباد آپریشن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوج کے ہاتھوں اسامہ بن لادن کی پاکستان میں ہلاکت سے دونوں ممالک کے تعلقات متاثر ہوئے۔۔۔

ڈان نیوز کے مطابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی۔

ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج جمہوریت کا حسن ہے تاہم ملک پر حکومت کرنا الیکشن جیتنے والی جماعت کا حق ہے۔

رچرڈ اولسن نے یہ بھی کہا کہ انہیں پاکستان کے سیاسی اور پارلیمانی اداروں پر مکمل اعتماد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے باعث 2011ء میں پاک امریکہ تعلقات کے لیے ایک مشکل سال تھا۔

انہوں نے کہا کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے واقعہ سے دو طرفہ تعلقات متاثر ہوئے تاہم اب نہ صرف تعلقات بہترہوئے ہیں بلکہ باہمی اعتماد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

امریکی سفیر نے بتایا کہ سینیٹر جان میکین آئندہ سال پاکستان کا دورہ کریں گے، امریکہ کی افغانستان سے واپسی کے پس منظر میں سینیٹر میکین کا دورہ انتہائی اہم ہوگا۔

اس موقع پر سردار ایاز صادق نے امریکی سفیر کو پارلمینٹ کے مختلف امور اور قانون سازی سے متعلق آگاہ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025