• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پاراچنار میں اسکول وین کے قریب دھماکا، ڈرائیور اور بچہ ہلاک

شائع November 18, 2014
دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔ فائل فوٹو رائٹرز
دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔ فائل فوٹو رائٹرز

پاراچنار: فاٹا کے علاقے کرم ایجنسی کے ضلع پاراچنار میں اسکول وین کے قریب بم دھماکے میں ایک بچہ اور وین کا ڈرائیور ہلاک ہو گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق منگل کو پاراچنار کے علاقے نستی کوٹ میں صبح سویرے اسکول وین کے قریب دھماکے سے ڈرائیور اور ایک طالب علم ہلاک ہو گیا۔

پولیٹیکل حکام کے مطابق دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا جس کی زد میں آکر گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں متعدد بچے زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

چار لاشیں برآمد

خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے رسالپور سے ایک بیگ میں چار لاشیں ملی ہیں۔

پولیس نے کہا ہے کہ دریا کے کنارے کلپانی کے علاقے سے ملنے والی لاشیں گولیوں سے چھلنی ہیں اور ابھی ان کی شناخت ہونا باقی ہے۔

لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ منتقل کردیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024