چمن میں کتوں کے مقابلے
مطیع اللہ اچکزئی
چمن افغان سرحد سے ملحق صوبہ بلوچستان کا ایک اہم شہر جس کی چالیس فیصد آبادی افغان مہاجرین پر مشتمل ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان کے مشاغل یا رسومات بھی اس علاقے کی روایات کا حصہ بنتے جا رہے ہیں جس میں کتوں اور چکور جیسے جانوروں کی لڑائیاں قابل ذکر ہیں۔
خاص طور پر موسم سرما چمن میں کتوں کی لڑائی کے لیے سب سے بہترین وقت مانا جاتا ہے، جس کے لیے شوقین افراد اپنے کتوں کو پورا سال تیار کرتے ہیں اور اس مقابلے میں شرکت کرتے ہیں جس کو دیکھنے کے لیے دور دراز مقامات سے لوگ یہاں پہنچتے ہیں۔
تبصرے (1) بند ہیں