• KHI: Fajr 4:37am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:51am Sunrise 5:19am
  • ISB: Fajr 3:50am Sunrise 5:21am
  • KHI: Fajr 4:37am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:51am Sunrise 5:19am
  • ISB: Fajr 3:50am Sunrise 5:21am

خیبرایجنسی:2سال بعدایف ایم ریڈیواسٹیشن بحال

شائع November 16, 2014
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

پشاور: خیبر ایجنسی میں دو سال کے بعد ایک بار پھر ایف ایم ریڈیو کی نشریات بحال ہو گئی ہیں۔

واضح رہے کہ امن عامہ کی خراب صورتحال کے بعد یہ ایف ایم ریڈیو بند کر دیا گیا تھا۔


مزید پڑھیں : ملا ریڈیو، پاکستان کا نیا دردِ سر


وفاق کے زیر انتظام علاقوں فاٹا کے سیکریٹریٹ کے حکام کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری فاٹا اعظم خان کی ہدایت ملنے کے بعد اس ریڈیو اسٹیشن کو فعال کر دیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے وفاق کے زیر انتظام ساتوں ایجنسوں میں ایف ایم ریڈیو اسٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے جس کا مقصد عسکریت پسندوں کے پروپیگنڈے کی ترویج روکنا ہے۔


مزید پڑھیں : ’خیبر ملا‘ کی غیر قانونی ریڈیو نشریات


یاد رہے کہ عسکریت پسند تنظیم لشکر اسلام کا ریڈیو اسٹیشن اس علاقے میں پہلے ہی پروپیگنڈا کا پڑا ذریعہ ہے جس سے عسکریت پسند اپنے ایجنڈے کی ترویج کر رہے ہیں۔

خیبر ایجنسی میں ایف ایم ریڈیو اسٹیشن کی دوبارہ فعالیت لشکر اسلام کے ریڈیو اسٹیشن کے مقابلے میں اہم قرار دی جا رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 29 اپریل 2025
کارٹون : 28 اپریل 2025