• KHI: Fajr 4:41am Sunrise 6:01am
  • LHR: Fajr 3:56am Sunrise 5:23am
  • ISB: Fajr 3:56am Sunrise 5:26am
  • KHI: Fajr 4:41am Sunrise 6:01am
  • LHR: Fajr 3:56am Sunrise 5:23am
  • ISB: Fajr 3:56am Sunrise 5:26am

گرانٹ فلاور بہترین کوچ ہیں، شہزاد

شائع November 15, 2014
نوجوان کرکٹر احمد شہزاد —اے پی فائل فوٹو۔
نوجوان کرکٹر احمد شہزاد —اے پی فائل فوٹو۔

اسلام آباد: نوجوان کرکٹر احمد شہزاد نے کہا ہے کہ پاکستانی بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کی مخلصانہ کوششوں کے باعث ٹیم کی بلے بازی میں نکھار آیا ہے۔

ایک نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شہزاد کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔

شہزاد نے کہا: ’گرانٹ فلاور اور ٹرینر گرانٹ لوڈن نے ہمارے ساتھ کافی محنت کی ہے۔ اس کے علاوہ کچھ میچز ہارنے کے بعد کھلاڑی خود بھی پرفارم کرنے کے لیے بےتاب تھے۔‘

انہوں نے سینئر کھلاڑی یونس خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ٹیم کو اپنی کارکردگی اور رویے سے متاثر کیا۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کی بہترین مجوعی کارکردگی حالیہ بہترین پرفارمنس کا باعث ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی خود بھی حالیہ کچھ شکستوں کے بعد سے پریشان تھے۔

’گرانٹ فلاور نے اس موقع پر ہمیں بہترین کارکردگی کے لیے پش کیا۔‘

انہوں نے کہا کہ ہر ٹیم ہوم ایڈوانٹیج لیتی ہے اور ہم نے بھی ایسا ہی کیا اور عالمی کپ سے قبل جیت کا یہ تسلسل حاصل کرنا شاندار ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2025
کارٹون : 23 اپریل 2025