• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:38pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:38pm

مچل جانسن سال کے بہترین کرکٹر قرار

شائع November 15, 2014
آسٹریلوی تیز گیند باز مچل جانسن—اے ایف پی فائل فوٹو۔
آسٹریلوی تیز گیند باز مچل جانسن—اے ایف پی فائل فوٹو۔

دبئی: آسٹریلوی تیز گیند باز مچل جانسن کو آئی سی سی نے جمعے کے روز کرکٹر آف دی ایئر قرار دے دیا۔

33 سالہ جانسن نے انگلینڈ کے خلاف گزشتہ سال ایشز سیریز میں اہم کردار ادا کیا تھا جبکہ جنوبی افریقہ کو دو ایک سے زیر کرنے میں بھی جانسن کی کارکردگی شاندار تھی۔

انہوں نے اگست 2013 سے لیکر ستمبر 2014 کے درمیان 59 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کیں۔

جانسن یہ انعام دوسری مرتبہ حاصل کررہے ہیں جبکہ ان کے سابق کپتان رکی پونٹنگ بھی یہ اعزاز 2006 اور 2007 میں دو مرتبہ حاصل کرچکے ہیں۔

جانسن نے کہا کہ ان اعزاز کے لیے کرکٹ کے چند عظیم کھلاڑیوں کو بھی نامزد کیا گیا تھا، ان میں یہ ایوارڈ حاصل کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرنا ان کے لیے خاص بات ہے، ’یہ ایک ایسا اعزاز ہے کہ جب میں ریٹائر ہوجاؤں گا تب اسے دیکھ کر مجھے فخر محسوس ہوگا۔‘

جانسن کے علاوہ اس انعام کی دوڑ میں دو سری لنکنز کمار سنگاکارا اور اینجیلو میتھیوز اور جنوبی افریقہ کے اے بی ڈیویلیئرز شامل تھے۔

ڈی ویلیئرز ایک ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا انعام جیتنے میں کامیاب رہے جبکہ انگلینڈ کے گیری بیلنس نے ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کیا۔

آسٹریلین اوپنر ایرون فنچ کی 156 گیندوں پر 63 بالز کو بہترین ٹی ٹوئنٹی اننگ قرار دیا گیا جبکہ اسکاٹ لینڈ کے پریسٹون مومسن کو ایسوسی ایٹ اور ایفیلیئٹ کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا۔

اسکے علاوہ انگلینڈ کے رچرڈ کیٹلبورو کو لگاتار دوسری مرتبہ امپائر آف دی ایئر کے اعزاز سے نوازا گیا۔

خواتین میں سال کی بہترین ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آسٹریلیا کی میگ لیننگ جبکہ ون ڈے کرکٹر انگلینڈ کی سارا ٹیلررہیں۔

پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ ون ڈے ٹیم آف دی ائیر میں جگہ بنانے والے واحد پاکستانی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025