• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

فہد مصطفیٰ کا ٹی وی سے دور ہونے کا اعلان

شائع November 12, 2014
فہد مصطفیٰ — فیس بک فوٹو
فہد مصطفیٰ — فیس بک فوٹو

فہد مصطفیٰ لگتا ہے کہ بس بلندیوں کی جانب ہی اڑ رہے ہیں ان کے گیم شو 'جیتو پاکستان' سے لے کر بلاک بسٹر فلم 'نامعلوم افراد' تک سب سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کا کریئر عروج کی جانب گامزن ہے۔

حال ہی میں یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ وہ ٹیلیویژن کی دنیا کو خیرباد کہہ رہے ہیں مگر ڈان سے ٹیلیفون پر انٹرویو کے دوران انہوں نے یقین دلایا کہ یہ مکمل طور پر درست نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ایک نئے ڈرامے 'دوسری بیوی' میں کام کر رہا ہوں، جو کہ میری اپنی پروڈکشن ہے اور اسے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا۔

میری جلد ریلیز ہونے والی فلم 'ماہ میر' کے کو ڈائریکٹر انجم شہزاد اس ڈرامے کی ہدایات دے رہے ہیں۔

اس باصلاحیت گیم شو کے میزبان نے مزید بتایا کہ حریم فاروق اور ماہا انصاری بھی ڈرامے کی کاسٹ میں شامل ہے۔

فہد نے یہ اعلان اپنے آفیشل فیس بک پیج پر بھی کیا۔

`

`

`

`

`

`

اس ڈرامے کے بارے میں ڈان سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ 'دوسری بیوی' دیگر ڈراموں سے ذرا مختلف ہوگا۔

ان کے بقول ہم اسے مختلف انداز میں موجودہ دور کے مطابق پیش کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ کچھ عرصے کے لیے یہ آخری ٹیلیویژن شو ہوگا اور ان کی زیادہ توجہ پروڈکشن پر ہوگی "میں ایک فلم پروڈیوس کر رہا ہوں، جس کی شوٹنگ آئندہ سال جون جولائی میں شروع ہونے کی امید ہے"۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ اداکاری کا کیا ہوگا؟ کیا ہم سلور اسکرین پر فہد مصطفیٰ کو مزید نہیں دیکھ سکیں گے؟

تو ان کا جواب تھا "مجھے متعدد اسکرپٹس کی پیشکش ہوئی ہے جو سننے میں سب ایک جیسے ہی لگتے ہیں، بالکل 'وار اور آپریشن 021' جیسی تھیم پر، میں ایک خوش باش شخص ہوں اور ایسی ہی فلمیں بنانا چاہتا ہوں تو اگر اچھا اسکرپٹ ملا تو میں جلد فلموں میں بھی نظر آﺅں گا"۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024