• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

ماہرہ خان پرستاروں سے ملنے ہندوستان میں

شائع November 11, 2014
ماہرہ خان
ماہرہ خان

سیریل ہمسفر کی انڈین چینیل زی زندگی میں بے مثال کامیابی کے بعد اس ڈرامے کی مرکزی اداکارہ ماہرہ خان اپنے ہندوستانی پرستاروں کی درخواست پر انہیں ملنے کے لیے ممبئی پہنچ گئی ہیں۔

ہمسفر کی آخری قسط آٹھ نومبر کو زی زندگی پر نشر ہوئی اور چینیل نے اپنے ٹوئیٹر اکاﺅنٹ پر ایک مقابلے کا انعقاد کیا جسے "میڈفارماہرہ" کا نام دیا گیا، جس میں پرستاروں کو اپنے خراج تحسین اور اداکارہ سے محبت کا اظہار کرنا تھا اور اس کے بدلنے میں انہیں اس پرکشش فنکارہ سے ممبئی میں ملنے کا موقع ملنا تھا۔

چینیل نے ماہرہ کے ممبئی پہنچنے اور زندگی پریس کانفرنس میں شرکت پر بھی ٹوئیٹ کیا۔

صدقے تمہارے کی مرکزی اداکار نے ممبئی میں اپنے ہندوستانی فالوروز کی نظر میں ہیں اور انہوں نے اس محبت پر شکرگزاری کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستان میں پرستاروں سے ملنے والی گرم جوشی پر حیرت و مسرت کے جذبات کا اظہار بھی کیا۔

سرمد سلطان کھوسٹ کی ریکارڈ شکن سیریل ہمسفر سب سے پہلے 2012 میں ہم ٹی وی پر نشر ہوئی تھی، جس میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے آن اسکرین جوڑے فواد خان اور ماہرہ خان اکھٹے ہوئے تھے اور پاکستان میں بھی دیکھنے والوں نے انہیں بہت سراہا اور اب ان کا جادو ہندوستان پر بھی طاری ہوگیا ہے۔

انڈین پرستار فواد خان کو پہلے ہی صنم سعید کے ساتھ زندگی گلزار ہے اور بولی وڈ ڈیبو فلم خوبصورت میں دیکھ چکے ہیں، تاہم یہ سیریل ماہرہ کا ہندوستان میں ڈیبیو تھی اور پرستار اس باصلاحیت اسٹار کی محبت میں گرفتار ہوگئے ہیں۔

زندگی ٹی وی پر اب تک موجودہ عہد کے کئی بہترین پاکستانی ٹی وی ڈراموں کو پیش کیا جاچکا ہے جبکہ اس وقت اس چینیل پر فہد مصطفیٰ کا مستانہ ماہی اور مہوش حیات کا مراة العروف (جسے آئینہ دلہن کا نام دیا گیا) نشر کیا جارہا ہے جس پر بھی دیکھنے والوں کی جانب سے مثبت ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔

آٹھ نومبر کو ہمسفر کے اختتام پر ناظرین کی جانب سے کافی اچھے ریویوز ٹوئیٹر پر دیکھنے میں آئے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024