• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

بگٹی قتل کیس: پرویزمشرف کی میڈیکل رپورٹ مسترد

شائع November 10, 2014
سابق صدرجنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف —۔فائل فوٹو/ اے پی
سابق صدرجنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف —۔فائل فوٹو/ اے پی

کوئٹہ: انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بلوچ قوم پرست رہنما نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ مسترد کرتے ہوئے انہیں آئندہ سماعت میں حاضر ہونے کا حکم دے دیا ہے۔

اکبر بگٹی سابق صدر پرویز مشرف کے دورِ حکومت میں 26 اگست 2006 کو بلوچستان کے ضلع کوہلو میں ایک آپریشن کے دوران ہلاک ہو گئے تھے۔

جس کے بعد ان کے صاحبزادے جمیل بگٹی نے سابق آمر پرویز مشرف اور دیگر اعلیٰ شخصیات کو اپنے والد کے قتل میں نامزد کیا تھا۔

انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے ریمارکس دیئے کہ اگر سابق صدر پرویز مشرف 10 دسمبر کوعدالت میں حاضر نہ ہوئے تو ان کی ضمانت منسوخ کر دی جائے گی۔

مذکورہ کیس کی سماعت کے دوران سابق وزیر اطلاعات آفتاب احمد خان شیر پاؤ اور بلوچستان کے وزیرداخلہ میر شعیب نو شیروانی عدالت میں حاضر ہوئے اور استدعا کی کہ اُن کا کیس سابق صدر کے کیس سے علیحدہ کردیا جائے۔

شیر پاؤ اور نوشیروانی کے وکلاء کا موقف تھا کہ چونکہ سابق صدرعدالت کے سامنے پیش نہیں ہو رہے لہذا ان کا کیس الگ کردیا جائے۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024