• KHI: Fajr 4:51am Sunrise 6:10am
  • LHR: Fajr 4:10am Sunrise 5:34am
  • ISB: Fajr 4:10am Sunrise 5:37am
  • KHI: Fajr 4:51am Sunrise 6:10am
  • LHR: Fajr 4:10am Sunrise 5:34am
  • ISB: Fajr 4:10am Sunrise 5:37am
شائع November 7, 2014

2015 میں سیاحت کیلئے دس اہم ترین ممالک


قدرت کی خوبصورتی ہو یا بلند و بالا عمارات کا جادو، ٹیکنالوجی سے لیس شاپنگ پلازہ ہو یا تفریحی مقامات پر گھومنے پھرنے کا شوق کس فرد کو نہیں ہوتا تاہم اس کی استطاعت بہت کم لوگوں کو ہوتی ہے مگر پھر بھی جو لوگ آئندہ برس دنیا کے مختلف ممالک کی سیر کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے دنیا کے دس اہم ترین ممالک کا انتخاب سامنے آگیا ہے۔

ان ممالک کو سیاحت کے لیے معروف ادارے لونلی پلانیٹ نے آئندہ برس گھومنے پھرنے کے لیے سب سے بہترین مقامات قرار دیا ہے جہاں آپ ٹیکنالوجی، قدامت پسندی، فطری خوبصورتی، برف، سمندر، پہاڑی، جنگلی حیات غرض کہ ہر قسم کے نظاروں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔


سنگاپور


اس فہرست میں سب سے اوپر ہے رقبے کے لحاظ سے دنیا کے چھوٹے ترین ممالک جبکہ معیشت کے لحاظ سے سرفہرست ملکوں میں سے ایک سنگاپور کو رکھا گیا ہے، جس کی آزادی کی گولڈن جوبلی 2015 میں منائی جانے والی ہے۔ یہاں کی تاریخی عمارات، سرسبز جگہیں اور شاپنگ سینٹرز سیاحوں کو اپنی جانب کھینچتے ہیں، مگر یہاں کی نیشنل آرٹ گیلری سمیت متعدد حیرت انگیز جگہیں بھی ہیں جو دیکھنے والوں کو دنگ کرکے رکھ دیتی ہیں — رائٹرز فوٹو


نمیبیا


براعظم افریقہ کا ملک نمیبیا سیاحوں کے لیے دوسرا بہترین ملک قرار پایا ہے، یہاں کی معاشی ترقی کے ساتھ یہاں کی جنگلی حیات، صحرا اور دیگر مقامات کسی کے بھی ہوش اڑانے کے لیے کافی ہیں — وکی پیڈیا فوٹو


لتھوانیا


یورپی ملک لتھوانیا آئندہ برس یورپی یونین میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگا جس سے وہاں سیاحت کے لیے جانا پہلے کے مقابلے میں زیادہ آسان ہو جائے گا، تاہم یہاں کے زبردست ساحل اور قدامت پسندی پر مبنی ولینیوس باروکے نامی ایک قصبہ بھی موجود ہے جو عالمی ثقافتی ورثے میں شامل ہے جو دیکھنے والوں کے لیے زندگی کا یادگار تجربہ ثابت ہوسکتا ہے — آن لائن فوٹو


نکارگوا


شمالی امریکا کے اس ملک کا نام ہوسکتا ہے کہ بیشتر افراد نے سنا بھی نہ ہو مگر یہاں کے قدیم طرز کے قصبے، لوک روایات پر مشتمل جگہیں، جزیرے اور دیگر سب اسے ایک پُرکشش ملک بنا دیتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ سیاحت کے شوقین افراد کے لیے چوتھا اہم ملک قرار پایا ہے — بشکریہ وکی میڈیا کامنز


آئرلینڈ


اگر تو آپ قدیم روایات سے محبت کرتے ہیں تو یہ ملک آپ کے لیے خوابوں کی جنت ثابت ہوگا، کیونکہ یہاں کے گھر قدامت جبکہ شاہراہیں جدت کے انوکھے امتزاج کو پیش کرتی ہیں، اس کے علاوہ یہاں کی موسیقی، رقص اور دیگر چیزیں لوگوں کے دلوں کی دھڑکنیں بڑھا دیتی ہیں — اے ایف پی فوٹو


کانگو


جنگلی حیات کے شائقین کے لیے یہ مقام کسی پرستان سے کم نہیں، خاص طور پر یہاں کے گوریلے کسی کی بھی نیندیں اڑا سکتے ہیں جبکہ یہاں کے نیشنل پارکس میں آپ ہر طرح کے جانوروں کو دیکھ کر اپنا یہ شوق پورا کرسکتے ہیں — بشکریہ وکی میڈیا کامنز


سائبریا


اگر آپ گرم موسم سے تنگ رہتے ہیں تو برف زار سائبریا آپ کی یہ شکایت دور کرنے کے لیے کافی ہے، یہاں کے برفانی میدان، پرانے گھر اور روایتی میلے سب اسے دیکھنے کے قابل جگہ بنا دیتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آئندہ برس کے لیے ساتواں اہم ترین ملک قرار پایا ہے — رائٹرز فوٹو


فلپائن


مونگوں کی چٹانوں، رنگ برنگے ساحلوں اور ہزاروں جزائر کا گھر فلپائن، جسے کسی بھی سیاح کے لیے نظر انداز کرنا ممکن ہی نہیں۔ یہاں کے انوکھے فیسٹیولز، موسیقی اور کثیرالنسلی ثقافت سب کسی کو بھی ایک لمحے کے لیے بھی بیزار ہونے نہیں دیتا — بشکریہ وکی میڈیا کامنز


سینٹ لوشیا


اگر آپ جنگل سے بھری چٹان سے ساحل کا نظارہ کرنا چاہتے ہیں تو سینٹ لوشیا اس کے لیے سب سے خوبصورت ملک ثابت ہوسکتا ہے، مہم جوئی کے شوقین افراد یہاں کے آتش فشانی سلسلوں کو دیکھ کر اپنا شوق پورا کرسکتے ہیں تو فطرت کے شائقین ڈولفنز کے ساتھ تیراکی کا لطف حاصل کرسکتے ہیں اور سنسنی کے پرستاروں کے لیے پیٹون پہاڑیوں سے سمندر میں چھلانگ لگانے یا زیرآب مونگوں کی چٹانوں کو دیکھنا یادگار ترین تجربہ ثابت ہوسکتا ہے — بشکریہ ہفنگٹن پوسٹ


مراکش


جدت و قدامت کا امتزاج مراکش جہاں عرب و افریقی ثقافت باہم مل کر اس ملک کو انوکھا بنا دیتے ہیں۔ یہاں کی موسیقی، ساحل اور لوگوں کا طرز زندگی سب اسے 2015 کے لیے سیاحت کا دسواں اہم ترین ملک بناتے ہیں — آن لائن فوٹو

تبصرے (12) بند ہیں

Laeeq awan Nov 07, 2014 05:06pm
Aur wazeerstan???
saba Nov 07, 2014 07:00pm
I will feel glad if Pakistan was included in this list
Adul jabar Nov 07, 2014 09:26pm
Pakistani passpot having peoples can visit to above countries?
SYED JAMILUDDIN QADRI Nov 07, 2014 09:32pm
once I visited SINGAPORE .I love singapore. Its very beautiful and well planned.
Ahmed raza Nov 07, 2014 11:05pm
@Adul jabar pakistani people can visit but need alot of money and good mentally approach
m luqman Nov 08, 2014 11:04am
we have every thing in our county, but we are not fair due we known as fear
muhammad hasnain Nov 08, 2014 11:21am
the most beautiful places are MAKKAH & MADINA where people can feel better releif and pleasure and these citites are not entitled in this list so i m strongly disagree with that list
GILLANI Nov 08, 2014 03:53pm
@muhammad hasnain I AGREE BECAUSE I LIVE IN JEDHA MOST MOST BEAUTIFUL :)
sajid bashir Nov 09, 2014 03:41pm
i like African country and i want to visit Namibia but how can i get visa because in Pakistan we do not have Namibia embassy if you got any information please let me know
Shabi Nov 09, 2014 07:18pm
?swiss ko kiun nehi shamil kia geya
sikandar naz Nov 09, 2014 10:14pm
i like brazil country and i want to visit brazil but how can i get visa because in Pakistan we do not have brazil embassy if you got any information please let me know
khan Mudassir Nov 14, 2014 03:56pm
Very nice slide shoes.